فلم اور تفریح

اداکارہ انوپما پاٹھک نے پہلے شیئر کیا ویڈیو، اور پھر کر لی خودکشی

ویڈیو میں انوپما پاٹھک ذہنی طور پر بہت پریشان نظر آ رہی ہیں، لیکن ایسا کوئی بھی تذکرہ انھوں نے نہیں کیا کہ وہ خودکشی کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں یا پھر وہ بھی جلد ایسا کوئی قدم اٹھانے جا رہی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

فلم اداکاروں کی خودکشی کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ گزشتہ 7-6 مہینے میں کئی فلم اور ٹی وی اداکاروں نے موت کو گلے سے لگا لیا، اور اب بھوجپوری فلم و ٹی وی سیریل اداکارہ انوپما پاٹھک کی خودکشی کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کئی بھوجپوری فلموں و ٹی وی سیریل میں اداکاری کر چکی 40 سالہ انوپما پاٹھک نے ممبئی واقع اپنے کرایہ کے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کی۔

Published: 07 Aug 2020, 9:56 AM IST

حالانکہ انوپما پاٹھک نے خودکشی گزشتہ 2 اگست کی رات کی تھی جس کے بارے میں جمعرات کے روز خبریں تیزی سے پھیلی ہیں۔ میڈیا ذرائع میں آ رہی خبروں کے مطابق وہ معاشی تنگی کی شکار تھیں اور کینسر جیسی بیماری سے بھی جنگ لڑ رہی تھیں۔ لیکن قابل ذکر بات یہ ہے کہ خودکشی سے ٹھیک ایک دن پہلے انھوں نے فیس بک پر تقریباً 10 منٹ کا ایک لائیو ویڈیو شیئر کیا تھا جس میں انھوں نے لوگوں کے ذریعہ خودکشی کیے جانے کے تعلق سے کئی باتوں کا تذکرہ کیا تھا۔ خودکشی کے اسباب کے ساتھ ساتھ لوگوں کے ذریعہ پریشان کیے جانے کی ذہنی پریشانی سے متعلق بھی انھوں نے ویڈیو میں بتایا تھا۔ لیکن اس ویڈیو میں کہیں بھی انھوں نے اپنے خودکشی کرنے کی بات نہیں کہی تھی۔

Published: 07 Aug 2020, 9:56 AM IST

ویڈیو کے دوران انوپما پاٹھک ذہنی طور پر بہت پریشان نظر آ رہی ہیں، لیکن ایسا کوئی بھی تذکرہ انھوں نے نہیں کیا کہ وہ خودکشی کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں یا پھر وہ بھی جلد ایسا کوئی قدم اٹھانے جا رہی ہیں۔ اب جب کہ انھوں نے خودکشی کر لی ہے تو لوگ ویڈیو کو ایک 'ہنٹ' تصور کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ لوگ پہلے اس اشارے کو نہیں سمجھ پائے۔

Published: 07 Aug 2020, 9:56 AM IST

بہر حال، انوپما نے خودکشی کرنے سے پہلے ایک پرچہ چھوڑا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ انھوں نے کن حالات میں ایسا سخت قدم اٹھایا۔ انوپما نے اپنی خودکشی کے دو اسباب خودکشی نوٹ میں لکھ کر بتائے ہیں۔ پہلی وجہ تو انھوں نے یہ لکھی ہے کہ منیش جھا نامی ایک شخص نے اس سال مئی کے مہینے میں ان سے دوپہیہ گاڑی لی تھی، لیکن اپنے گھر سے واپس لوٹنے کے بعد جب انھوں نے اپنی گاڑی منیش سے واپس مانگی تو اس نے لوٹانے سے منع کر دیا۔ خودکشی کی دوسری وجہ کے طور پر لکھا گیا ہے کہ 'وزڈم' نامی کسی پروڈکشن کمپنی میں 10 ہزار روپے کی سرمایہ کاری کرنے اور سود سمیت کمپنی کے ذریعہ پیسے نہیں لوٹائے جانے سے وہ بہت پریشان تھیں۔ فی الحال کاشی میرا پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

Published: 07 Aug 2020, 9:56 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 07 Aug 2020, 9:56 AM IST

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو

  • ,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/42d377ce-03f0-44a9-9109-0835cfddc935/WhatsApp_Image_2024_05_04_at_5_59_30_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    کانگریس امیدوار جئے پرکاش اگروال نے چاندنی چوک لوک سبھا سیٹ سے پرچۂ نامزدگی داخل کیا