فیفا عالمی کپ

عرب دنیا میں فٹبال کا پہلا ورلڈ کپ، قطر کی گلیوں میں عید کا سماں!

قطر میں آج فٹ بال کا میدان سجنے کو تیار ہے اور دنیا بھر سے شائقین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، فیفا ورلڈکپ میں آج پہلا میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا

فیفا ورلڈ کپ قطر / Getty Images
فیفا ورلڈ کپ قطر / Getty Images ClaudioVilla

دوحہ: قطر میں آج فٹ بال کا میدان سجنے کو تیار ہے اور دنیا بھر سے شائقین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، فیفا ورلڈکپ میں آج پہلا میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

عرب دنیا میں فٹبال کا پہلا ورلڈکپ آج شروع ہونے جا رہا ہے، قطر کی گلیوں میں عید کا سماں ہے، ورلڈ کپ کے لیے قطر کی گلیوں اور سڑکوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ نیا بھر سے شائقین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف ملکوں کے شائقین اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے سڑکوں پر مختلف طریقے اور انداز اپناتے نظر نظر آ رہے ہیں۔

Published: undefined

ورلڈ کپ کا آغاز البیت اسٹیڈیم میں میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان میچ سے ہو گا اور میچ سے قبل شاندار افتتاحی تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے فٹبال ورلڈکپ کے موقع پر قطر نے اسٹیڈیم میں شراب کی فروخت پر پابندی عائد کر رکھی ہے، مغربی ممالک نے شراب پر پابندی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ بہت سے ممالک نے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ فٹبال دیکھنے آئے ہیں، شراب پینے نہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined