فیفا عالمی کپ

انگلینڈ ، امریکہ، ہالینڈ، سینیگال، پرتگال، برازیل اور فرانس کواٹر فائنل میں داخل

عالمی کپ کے کواٹر فائنل میں سب سے پہلے فرانس کی ٹیم نے داخلہ حاصل کیا اس کے بعد  برازیل اور پرتگال نے اپنا داخلہ یقینی بنایا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

فیفا عالمی کپ کے پہلے دور کے اپنے آخری میچ میں ہالینڈ نے میزبان قطر کو دو گولوں سے شکست دی  اور جیت کا سہرا ہالینڈ کے کھلاڑی گاکپو کے سر رہا  جنہوں نے اس ورلڈ کپ میں لگاتار تین میچوں میں گول  کئے اور ایسا کرنے والے  وہ پہلے کھلاڑی بن گئے ۔  ہالینڈ  نے گاکپو کے گول سے  ابتدائی برتری حاصل کی اور دوسرے ہاف میں فرینکی ڈی جونگ کے ایک اور گول سے اسکور  دوگنا ہو گیا۔

Published: undefined

دوسری جانبب گروپ ’اے ‘کے دوسرے میچ میں سینیگال  کے کھلاڑی اسمائیلا سار نے آسانی کے ساتھ گول کر دیا لیکن ایکواڈور نے 67 ویں منٹ میں موئسز کیسیڈو کے گول کر کے برابر کر دیا جبکہ دوسرا اور فاتح گول سینیگال کے کپتان  کولیبالی نے کیا اور اس جیت کے ساتھ سینیگال نے عالمی کپ کے کواٹر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔

Published: undefined

ادھر دیر رات کھیلے گئے گروپ ’بی ‘ کے مقابلے میں انگلینڈ نے ویلز کو 3-0 سے شکست دی۔ مارکس راشفورڈ  نے دو گول کئے جبکہ فل فوڈن نے ایک گول کیا اور اس جیت کے ساتھ انگلینڈ نے  گروپ ’بی‘ کے ٹاپر کے طور پر کوالیفائی کیا، جب کہ امریکہ نے ایران کو 1-0 سے ہرا کر  اس گروپ سے دوسری ٹیم کے طور پر  کوالیفائی کیا۔

Published: undefined

عالمی کپ کے کواٹر فائنل میں سب سے پہلے فرانس کی ٹیم نے داخلہ حاصل کیا اس کے بعد  برازیل اور پرتگال نے اپنا داخلہ یقینی بنایا۔

Published: undefined

سینگال کی جانب سے اسماعیلہ سار اور کپتان کالیڈو کولیبالی کے گول کی بدولت سینیگال فیفا ورلڈ کپ 2022 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں ایکواڈور کو 2-1 سے شکست دے کر سپر 16 مرحلے میں داخل ہو گیا۔

Published: undefined

خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ’اے ‘کے میچ میں اسماعیلہ نے 44ویں منٹ میں پنالٹی پر گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جبکہ 70ویں منٹ میں کالیڈو نے گول کر کے سینیگال کی فتح پر مہر ثبت کی۔ موئسس کوسیڈو نے 67 ویں منٹ میں ایکواڈور کا واحد گول کیا۔

Published: undefined

ایکواڈور کو سپر 16 کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے صرف ڈرا کی ضرورت تھی، جبکہ سینیگال کو جیت درکار تھی۔ ہاف ٹائم سے عین قبل اسماعیلہ کے گول نے سینیگال کو برتری دلادی اور خلیفہ اسٹیڈیم افریقی ملک کے شائقین کی خوشی سے بھر گیا۔

Published: undefined

دوسرے ہاف میں سترہ منٹ تک یہ ماحول رہا لیکن کسیڈو کے گول نے موسیقی کو خاموش کردیا۔ اس گول نے ایکواڈور کے شائقین کو خوش کرنے کا موقع فراہم کیا تاہم تین منٹ بعد ہی سینیگال کے کپتان کالیڈو نے فری کک کو گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔

Published: undefined

سینیگال میچ کے اختتام تک اسی پوزیشن پر برقرار رہا اور دوسری بار ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ پاس کیا۔ سینیگال نے تین میچوں میں چھ پوائنٹس کے ساتھ سپر 16 میں پیش قدمی کی، جبکہ نیدرلینڈز اپنے گروپ سے سات پوائنٹس کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچ گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined