تفریح

جنگلاتی حیات کے لئے شوٹنگ مگر موب لنچنگ اور اناؤ واقعہ پر خاموشی

ڈسکوری چینل کے جنگلاتی حیات پر خصوصی پروگرام کے ٹریلر جاری ہونے پر وزیر اعظم کے تعلق سے عوام کے ذہنوں میں اٹھ رہے ہیں سوال

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

برطانوی مہم جُو بیئز گرائلز کا ڈسکوری چینل پروہ خصوصی پروگرام 'مین ورسز وائلڈ‘ (انسان بمقابلہ جنگلی حیات) جس میں انہوں نے وزیر اعظم کے ساتھ شوٹنگ کی ہے وہ ۱۲ اگست سے نشر کیا جائے گا۔ اس فلم کی شوٹنگ اس دن ہو رہی تھی جس دن پاکستان کی دہشت گرد تنظیم جیش محمد سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے پلواما میں ہمارے سی آر پی ایف کے جوانوں کو اپنی نفرت کا نشانہ بنایا تھا۔ ایسے حساس موقع پر وزیر اعظم نے شوٹنگ جاری رکھی تھی جس پر ان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Published: undefined

پروگرام کے ٹریلر میں اڑسٹھ سالہ نریندر مودی کو شمالی بھارت میں قائم ایک نیشنل پارک میں گرائلز کے ساتھ گھومتے دکھایا گیا ہے۔ اس وڈیو میں ان کے آس پاس ایک ٹائیگر اور ہاتھیوں سمیت ہرنوں کا گلہ بھی بھاگتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ شمالی بھارت میں واقع اس نیشنل پارک کا نام جم کاربٹ ہے جو سیاحوں کے لئے ایک دلکش مقام ہے ۔

Published: undefined

اس ٹریلر میں بیئر گرائلز بھارتی وزیراعظم سے کہتے ہیں کہ چونکہ وہ بھارت کی انتہائی اہم شخصیت ہیں اس لیے اُن کا تحفظ وہ اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ اس کے جواب میں نریندر مودی کہتے ہیں کہ وہ جنگلات کی دنیا سے بخوبی آگاہ ہیں کیونکہ وہ قدرتی ماحول میں پلے بڑھے ہیں۔

Published: undefined

اب جب ڈسکوری چینل نے اس خصوصی پروگرام کا ٹریلر جاری کیا ہے تو لوگ سوال کر رہے ہیں کہ وزیر اعظم جنگلاتی حیات کے لئے تو خود کو اتنے فکر مند دکھاتے ہیں مگر ملک میں روز ہو رہے موب لنچنگ کے معاملات پر خاموش رہتے ہیں ۔ لو گ اب یہ بھی پوچھ رہے ہیں کہ اناؤ عصمت دری کے واقعہ میں بی جے پی کے رکن اسمبلی پر کیس درج ہے لیکن وہ پھر بھی پارٹی میں بنے رہتے ہیں اور ان کو پارٹی میں نہ صرف بنائے رکھا گیا ہے بلکہ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج اس رکن اسمبلی سے جیل میں جا کر ملاقات کرتے ہیں ۔ ایسے حالات میں ڈسکوری کے اس پروگرام پر سوال کھڑے ہونا لازمی ہیں ۔

Published: undefined

دنیا میں بھارت کی بڑھتی ہوئی آبادی اور جنگلات کے کٹاؤ پر خاصی تشویش پائی جاتی ہے۔ درختوں کی بےدریغ کٹائی کی وجہ سے جنگلاتی حیات میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ صرف جنگل کے جانور ہی نہیں بلکہ نایاب جڑی بوٹیاں بھی ناپید ہوتی جا رہی ہے۔

Published: undefined

گرائلز کا کہنا ہے کہ اُن کا یہ پروگرام بھارت کی جنگلاتی حیات کی بھرپور عکاسی کرے گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پروگرام میں لوگ دیکھ سکیں گے کہ نریندر مودی کس طرح خود قدرتی ماحول کے تحفظ کے لیے جنگلوں میں جا کر اس آگہی مہم کا حصہ بنے۔ یہ تو اچھا ہے لیکن وزیر اعظم موب لنچنگ جیسے مسائل پر بھی اپنی قیادت کا مظاہرہ کریں اور اناؤ عصمت دری کے ملظیمین کو بھی پیغام دیں کہ سماج میں ایک انسان کی زندگی اور عزت کتنی اہمیت رکھتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined