تعلیم اور کیریر

ڈی یو ایس یو الیکشن کےلئے ووٹنگ اختتام پزیر، نتائج کا اعلان کل جمعہ کو

اس دوران این ایس یو آئی کی جانب سے ای وی ایم میں گڑبڑی کا الزام عائد کیا گیا جبکہ کچھ امیدواروں کا الزام ہے کہ انہیں پولنگ مرکز میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی : دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین (ڈی یو ایس یو )کے 20-2019کےلئے پولنگ کا عمل جمعرات کو مکمل ہو گیا۔طلبہ نے انتہائی جوش و خروش سے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیا۔ اس دوران این ایس یو آئی کی جانب سے ای وی ایم میں گڑبڑی کا الزام عائد کیا گیاجبکہ کچھ امیدواروں کا الزام ہے کہ انہیں پولنگ مرکز میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

Published: undefined

اس بار ڈی یو ایس یو الیکشن کےلئے ایک لاکھ 20ہزار سے زیادہ طلبہ ووٹر ہیں اور ووٹنگ کےلئے 52 مراکز قائم کئے گئے تھے، نتائج کا اعلان کل یعنی 13ستمبر کو کیا جائے گا۔ ووٹ دو شفٹوں میں ڈالے گئے۔مارننگ کالجوں کےلئے ووٹنگ کا وقت صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شروع ہوا اور دوپہر ایک بجے تک جاری رہا جبکہ ایوننگ کالجوں میں ووٹنگ کا وقت دوپہر تین بجے سے شا م ساڑھے سات بجے تک رہا۔

Published: undefined

کانگریس کی حمایت یافتہ طلبا تنظیم این ایس یو آئی کا الزام ہے کہ اس کے جوانٹ سکریٹری عہدے کے امیدوار ابھیشیک چپرانا کو جنوبی دہلی میں واقع دیال سنگھ کالج کے پولنگ مرکز میں جانے سے روکا گیا۔ طلبا تنظیم کا الزام ہے کہ چپرانا کو ’غیرقانونی حراست ‘ میں بھی رکھا گیا۔

Published: undefined

ادھر پولس کا کہنا ہے کہ چپرانا کالج کے باہر تشہیر کر رہے تھے جو ممنوع ہے اور جب ان سے ایسا کرنے سے منع کیا گیا تو انہوں نے پولس کے ساتھ بدسلوکی کی۔ ادھر، این ایس یو آئی نے ایک کالج میں ای وی ایم میں گڑبڑی کا بھی الزام عائد کیا۔

ڈی یو ایس یوالیکشن پر پورے ملک کی نظر رہتی ہےاہم مقابلہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے حمایت یافتہ اکھل بھارتیہ ودیارتھی (اے بی وی پی) اورکانگریس کی اسٹوڈنٹ یونٹ نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا(این ایس یو آئی) کے درمیان ہے۔

Published: undefined

اے بی وی پی سے صدر کے عہدہ کےلئے انکت دہیا میدان میں ہیں اور انہیں این ایس یو آئی کی چیتنا تیاگی ٹکر دے رہی ہیں۔بائیں محاذ کی حمایت یافتہ اسٹوڈنٹ یونٹ آل انڈیا اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن سے دامنی کین اور ایس آئی ڈی ایس او سے روشنی اپنی قسمت آزما رہی ہیں۔این ایس یو آئی کی طرف سے 11سال بعد کسی لڑکی کو صدر کے عہدہ کا امیدوار بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

اے بی وی پی سےنائب صدر کے عہدےکےلئے پردیپ تنور،سکریٹری کے لئےیوگیتا راٹھی اور جوائنٹ سکریٹری کےلئے شوانگی کھیروال امیدوار ہیں۔این ایس یو آئی سےنائب صدر کے عہدہ کےلئے انکت بھارتی،سکریٹری کےلئے آشیش لامبا اور جوائنٹ سکریٹری کےلئے ابھیشیک چپرانا امیدوار ہیں۔ گزشتہ انتخابات میں اے بی وی پی نے صدر سمیت تین عہدوں پر جیت حاصل کی تھی جبکہ این ایس یو آئی نے سکریٹری کے عہدے پر جیت درج کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • گزشتہ 10 سالوں میں بنے کئی قوانین یا قوانین میں کی گئیں ترامیم امتیازی سلوک کی واضح مثال، آئیے کچھ قوانین پر ڈالیں نظر

  • ,
  • ’کانگریس نے سخت قانون بنا کر نوجوانوں کو پیپر لیک سے آزادی دلانے کا عزم کیا ہے‘، نیٹ پیپر لیک معاملہ پر راہل گاندھی کا رد عمل