تعلیم اور کیریر

وادی کشمیر میں اسکول تو کھل گئے لیکن طلباء غائب!

ہائر سکینڈری سطح تک کے تمام اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کی ہدایات کے باوجود وادی کے تمام تعلیمی اداروں میں جمعرات کے روز لگاتار 60 ویں دن بھی تعلیمی سرگرمیاں مفلوج رہیں

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سری نگر: صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان کی طرف سے ہائر سکینڈری سطح تک کے تمام اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کی ہدایات کے باوجود وادی کے تعلیمی اداروں میں جمعرات کے روز لگاتار 60 ویں دن بھی تعلیمی سرگرمیاں مفلوج رہیں۔ اگرچہ اسکولوں میں تدریسی و غیر تدریسی عملہ حاضر رہا لیکن طلبا کی عدم موجودگی سے کلاس روموں میں سناٹا چھایا رہا۔

صوبائی کمشنر نے گزشتہ روز ایک میٹنگ میں کہا تھا کہ وادی میں ہائر سکینڈری تک کے تعلیمی اداروں میں 3 اکتوبر سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔ اس سے قبل کشمیر انتظامیہ کے سینئر عہدیداروں بشمول سرکاری ترجمان روہت کنسل اور ناظم تعلیم کشمیر نے ہائی اسکول سطح تک کے تمام سرکاری وغیر سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے باوجود یہاں تعلیمی سرگرمیاں گزشتہ دو ماہ سے لگاتار مفلوج ہیں۔

Published: 03 Oct 2019, 8:31 PM IST

تصویر یو این آئی

یو این آئی کے نمائندے نے جب جمعرات کی صبح شہر سری نگر کے بعض اہم اسکولوں اور ہائر سکینڈری اسکولوں کا دورہ کیا تو وہاں عملے کو توموجود پایا لیکن طلبا کہیں نظر نہیں آئے۔ موصوف نمائندے نے کہا کہ کوٹھی باغ گرلز ہائر سکینڈری میں تدریسی و غیر تدریسی عملہ حاضر تھا لیکن ایک بھی طالب علم حاضر نہیں تھا۔ انہوں نے کہا 'میں صبح جب کوٹھی باغ ہائر سکینڈری کے احاطے میں داخل ہوا وہاں اسٹاف کے جملہ اراکین موجود تھے لیکن ایک طالب علم بھی کہیں موجود نہیں تھا، میں نے کلاس روموں کو خالی دیکھا، جب طلبا ہی نہیں تھے تو ظاہر ہے کہ اساتذہ بھی اپنے آفس یا احاطے میں ہی بیٹھے ہوئے تھے'۔

Published: 03 Oct 2019, 8:31 PM IST

تصویر یو این آئی

مذکورہ ہائر اسکینڈری کے اسٹاف نے یو این آئی اردو کے نامہ نگار کو بتایا کہ وہ لگاتار ڈیوٹی پر حاضر ہوتے ہیں لیکن آج تک ایک بھی دن کلاس نہیں لگی ہے کیونکہ بچے ہی نہیں آتے ہیں۔ اسٹاف ممبران نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر والدین بچوں کو اسکول بھیجنے میں خطرات محسوس کرتے ہیں۔ یو این آئی اردو کا نمائندہ جب ایس پی ہائر سکینڈری اسکول پہنچا تو وہاں باہر بھی اور اندر کلاس روموں میں بھی سی آر پی ایف اہلکاروں کو خیمہ زن دیکھا۔

Published: 03 Oct 2019, 8:31 PM IST

تصویر یو این آئی

نمائندے نے کہا 'ایس پی ہائر سکینڈری اسکول کے باہر بھی سی آر پی ایف کے اہلکار تعینات ہیں اور اندر بھی سی آر پی ایف کی نفری ڈیرہ زن ہے، کلاس روموں میں سی آر ایف کے اہلکار قیام پذیر ہیں اور پھر وہیں سے انہیں مختلف علاقوں میں ڈیوٹی کے لئے بھیجا جاتا ہے'۔ سری نگر کے دیگر علاقوں میں بھی اسکولوں اور ہائر سکینڈری اسکولوں کا یہی حال دیکھا گیا اسٹاف بہ نفس نفیس ڈیوٹی پر حاضر ہیں لیکن بچے گھروں میں ہی بیٹھے ہوئے ہیں۔ ادھر سری نگر یا دیگر ضلع صدر مقامات میں پرائیویٹ اسکولوں کی گاڑیوں کی نقل حمل بدستور بند ہی رہی۔ پرائیویٹ اسکول مالکان نے کہا کہ ہم گاڑیوں کو علاقوں میں بھیج کر بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے ہیں۔

Published: 03 Oct 2019, 8:31 PM IST

تصویر یو این آئی

ان کا کہنا ہے 'ہم گاڑیوں کو علاقوں میں بھیج کر بچوں کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے ہیں کیونکہ ہمارے لئے تعلیم سے بھی زیادہ بچے کی زندگی اہم ہے، جب زندگی ہے تو پھر سب کچھ ہے'۔ گیارہویں جماعت کے ایک طالب علم کے ایک والد نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ کہ موجودہ حالات میں ہم بچوں کو اسکول بھجینے میں مختلف خطرات محسوس کرتے ہیں کیونکہ بچوں کے گھر سے نکلنے کے ساتھ ہی ان کے ساتھ رابطہ منقطع ہوجاتا ہے۔

Published: 03 Oct 2019, 8:31 PM IST

تصویر یو این آئی

انہوں نے کہا 'موجودہ حالات میں ہم بچوں کو کیسے اسکول بھیج سکتے ہیں، بچے گھر سے نکلتے ہیں تو ان کے ساتھ رابطہ منقطع ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ہم بہت ہی پریشان ہوجاتے ہیں، پہلے اسکول بھیجتے تھے تو بچوں اور اساتذہ کے ساتھ فون کے ذریعے رابطہ رہتا تھا کہ بچے اسکول پہنچ گئے یا نہیں لیکن اب چونکہ یہ سب ممکن نہیں ہے لہٰذا لوگ بچوں کو اسکول نہیں بھیجتے ہیں'۔

Published: 03 Oct 2019, 8:31 PM IST

ادھر وادی کے دیگر ضلع صدر مقامات سے بھی اسکول کھلنے لیکن اسٹاف حاضر اور طلبا غیر حاضر رہنے کی اطلاعات ہیں۔ وسطی ضلع بڈگام کے سرکاری وغیر سرکاری اسکولوں کا بھی یہی حال ہے عملہ بچوں کو پڑھانے کے لئے موجود تو ہے لیکن بچے گھروں میں ہی ہیں۔ ایک پرائیویٹ اسکول کے مالک نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ ہمارا اسٹاف روز نو بجے سے ہی اسکول میں موجود رہتا ہے لیکن کوئی بھی بچہ اسکول نہیں آتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہمیں بچوں کے لئے اسٹیڈی مواد تیار کرکے انہیں گھر بھیجنا پڑا۔ تاہم یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ کئی علاقوں میں کئی باضمیر اور فرض شناس اساتذہ نے اپنے گھروں کو ہی مدرسوں میں تبدیل کرکے تعلیم و تعلم کے شمع کو فروزاں رکھا ہوا ہے۔

Published: 03 Oct 2019, 8:31 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Oct 2019, 8:31 PM IST