تعلیم اور کیریر

جامعہ ملیہ کے طلباء کو راحت، آن لائن امتحانات ملتوی

جامعہ کے طلبا ء مستقل آن لائن امتحانات کے خلاف احتجاج کررہے تھے کیونکہ طلباء کے پاس آن لائن امتحان دینے کی مطلوبہ سہولیات نہیں ہیں اب یونیورسٹی نے فلحال ان امتحانات کوملتوی کر دیا ہے۔

تصویرآئی اے این ایس 
تصویرآئی اے این ایس  

جامعہ ملیہ اسلامیہ کےطلباء کئی روز سے احتجاج کر رہےتھےکہ آن لائن امتحانات کو ملتوی کردیا جائے کیونکہ طلباء کے پاس آن لائن امتحانات دینے کی سہولت نہیں ہے اور اس طرح سےامتحانات کروانا زیادہ تر طلباءکے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کرنے جیسا ہے۔ اب یونیورسٹی انتظامیہ نے ان امتحانات کو فلحال ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔

Published: undefined

آن لائن امتحانات کے خلاف جو طلباء احتجاج کر رہے تھےان کاکہنا تھا کہ لیپ ٹاپ، اسمارٹ فون، انٹرنیٹ خدمات اور مستقل بجلی ایسےامتحانات کے لئےانتہائی ضروری ہیں اور یہ تمام سہولیات امتحانات کے ضابطوں کے حساب سے کام نہیں کرتیں اس لئے ایسے امتحان کرانے سے طلباء کا نقصان ہو گا کیونکہ طلباء کی اکثریت ان سہولیات سے محروم ہے۔یہی بات طلبا ء نے یونیورسٹی انتظامیہ تک پہنچائی جس کی روشنی میں فلحال امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

Published: undefined

جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے طلباءکے مطالبہ پرغور کرتے ہوئے آن لائن امتحانات کو اگلےحکم تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ۔اس کی اطلاع ایک نوٹس کے ذریعہ دی گئی ہےجس میں کہا گیا ہے کہ حتمی فیصلہ کےلئےیو جی سی کے احکامات کا انتظار ہے۔یوجی سی کا جو بھی فیصلہ آئےگااس سے مطلع کردیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined