تعلیم اور کیریر

مسلمانوں کو عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم پر یکساں توجہ دینے کی ضرورت، نور عائشہ

اقراء انٹرنیشنل اسکول بنگلورکی ڈائرکٹر نور عائشہ نے کہا کہ زندگی میں اخلاقی اقدرار کے ساتھ کامیابی و کامرانی کے دینی و دنیوی تعلیم دو پہیے ہیں

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

ملک کے مسلمان اس وقت تک صحیح معنوں میں ترقی نہیں کرسکتے جب تک وہ اپنے بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم پر یکساں توجہ نہیں دیتے۔ یہ بات اقراء انٹرنیشنل اسکول بنگلورکی ڈائرکٹر نور عائشہ نے اپنے اسکول کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ زندگی میں اخلاقی اقدرار کے ساتھ کامیابی و کامرانی کے دینی و دنیوی تعلیم دو پہیے ہیں۔اگر ان میں سے ایک میں بھی کمی ہوگی توزندگی کی گاڑی ڈگمگائے گی اور دنیا وی ترقی ہوگی تو آخرت کی ترقی میں رکاوٹ پید اہوگی اور دین کا محاذ صحیح ہوگا تو دنیا وی طور پر کچھ نہ کچھ کمی رہ جائے گی۔ اس لئے مکمل اور صحیح زندگی کے لئے دونوں تعلیم پر یکساں توجہ دینا لازمی ہے۔

Published: undefined

بزنس اسکول لندن کی گریجویٹ مسٹر نورعائشہ نے کہاکہ اقراء انٹرنیشنل اسکول بنگلورکا قیام کا مقصد عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم سے نئی نسل کو بہرہ ور کرنا ہے۔ اس لئے یہاں تعلیم حاصل کرنے والے بچے جہاں عصری تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں وہیں دینی تعلیم سے بھی فیضیاب ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میری خواہش تھی کہ ملت کے نونہالوں کے تابناک و روشن مستقبل کے لئے طلباء وطالبات کو عصری علوم کے ساتھ دینی علوم حفظ قرآن کریم اور عربی اور اردو زبان سے روشناس کرایا جائے۔

Published: undefined

انہوں نے کہاکہ اقراء انٹرنیشنل اسکول بنگلور نے اس مقصد کے لئے قدم آگے بڑھادیا ہے اور نتیجے بھی آنے شروع ہوگئے ہیں اور اس اسکول کے قیال کے قلیل مدت میں دو طلباء نے آٹھویں جماعت تک اسکولی تعلیم کے ساتھ قرآن کریم کا حفظ بھی مکمل کیا ہے۔ گریڈ آٹھ کے دو طالب علم عزیزم حافظ محمد عمر اور عزیزم حافظ محمد عقیل نے عصری علوم کے IGCSE Syllabus۔کے ساتھ ساتھ حفظ قرآن کریم مکمل کیا ہے اور دونوں نے نماز تراویح پڑھانے کا بھی شرف حاصل کیا ہے اور نہایت ہی قلیل مدت میں اپنے دیرینہ خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہوئے۔اسی کے ساتھ انہوں نے کہاکہ جو بچہ حفظ کرلیتا ہے اس کا ذہن کشادہ ہوتا ہے اوروہ کچھ بھی کرسکتا ہے۔

Published: undefined

محترمہ نور عائشہ نے کہاکہ اس اسکول کے طلبہ نہ صرف انگریزی زبان بولتے ہیں بلکہ عربی زبان بھی بولتے ہیں اور تمام طلبہ کو ڈیجٹل اور جدید طریقے سے تعلیم دی جاتی ہے جس میں بستہ کا بوجھ نہیں ہوتا ہے۔ ٹبلیٹ، نوٹ بک، اسمارٹ کلاسیز کے ساتھ انہیں آن لائن کلاسیز کی سہولت فراہم کی جاتی ہے جس کی وجہ سے بچے دیگر اسکول کے مقابلے زیادہ سمجھ پاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے عزم و پختہ ارادہ کے ساتھ دینی اور عصری علوم کی پیاس کو ایک ساتھ بوجھانے کا بیڑہ جو اٹھایا ہے کہ ایک بچہ حافظ کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر،انجینیر، سائنس داں بھی بن سکے۔اس کامیابی کے لئے اقراء انٹرنیشنل اسکول بنگلور کے ذمہ داران،اساتذہ واور طلبہ مبارک بادی کے مستحق ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو