تعلیم اور کیریر

JEE Advanced 2021: آئی آئی ٹی میں داخلہ کے لئے امتحان 3 اکتوبر کو ہوگا، وزیر تعلیم کا اعلان

وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے ٹوئٹر کر کے اطلاع دی ہے کہ آئی آئی ٹی میں داخلہ کے لئے جے ای ای (ایڈوانس) 2021 کا امتحان 3 اکتوبر 2021 کو کورونا اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے کرایا جائے گا

آئی آئی ٹی / علامتی تصویر
آئی آئی ٹی / علامتی تصویر 

نئی دہلی: مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے آئی آئی ٹی میں داخلہ کے لئے جے ای ای (ایڈوانس) 2021 کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ امتحان 3 اکتوبر کو لیا جائے گا۔ اس سے قبل یہ امتحان 3 جولائی کو ہونا تھا لیکن کورونا بحران کے پیش نظر اسے موخر کر دیا گیا تھا۔

Published: undefined

وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے ٹوئٹر کر کے اطلاع دی ہے کہ آئی آئی ٹی میں داخلہ کے لئے جے ای ای (ایڈوانس) 2021 کا امتحان 3 اکتوبر 2021 کو ہوگا اور امتحان کے تمام مراکز پر کورونا کے اصولوں کی پاسداری کی جائے گی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ اس سال جے ای ای ایڈوانس کا امتحان آئی آئی ٹی کھڑگ پور کے زیر انتظام منعقد کرایا جا رہا ہے۔ یہ امتحان ہندوستان کے مایہ ناز آئی آئی ٹی کے اداروں میں داخلہ کے لئے منعقد کیا جتا ہے۔ جبکہ جے ای ای مینز امتحان ملک بھر کے انجینئرنگ کالجوں میں داخلہ کے لئے منعقد کرایا جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined