تعلیم اور کیریر

جامعہ ملیہ اسلامیہ کو میڈیکل کالج کے قیام کے لیے مرکز کی منظوری مل گئی:نجمہ اختر

جامعہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے  بتایا  کہ یونیورسٹی مشرق وسطیٰ میں ایک بین الاقوامی کیمپس قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

تصویر آئی اے این ایس 

 

یونیورسٹی کے صد سالہ کانووکیشن کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے کہا  کہ بطور وی سی، انہوں نے ہمیشہ اپنے طلباء اور فیکلٹی کی جانب سے میڈیکل کالج کے لیے درخواست کی تھی۔جامعہ کی وائس چانسلر نجمہ اختر نے بتایا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کو مرکزی حکومت سے میڈیکل کالج شروع کرنے کی اجازت مل گئی ہے ۔

Published: undefined

یونیورسٹی کے صد سالہ کانووکیشن کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے،نجمہ  اختر نے ریمارکس دیئے کہ بطور وی سی، انہوں نے ہمیشہ اپنے طلباء اور فیکلٹی کی جانب سے میڈیکل کالج کی درخواست کی تھی۔

Published: undefined

جامعہ ملیہ اسلامیہ نے اتوار کو اپنے صد سالہ کانووکیشن کی تقریب نئی دہلی کے وگیان بھون میں منائی۔ نائب صدر جگدیپ دھنکڑ تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کانووکیشن کی صدارت کی۔

Published: undefined

انہوں نے وزیر اعظم، وزیر تعلیم، صدر اور نائب صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا۔’’ہماری محنت کامیاب رہی ہے۔ ہمارا کئی سالوں کا خواب آج پورا ہو گیا ہے‘‘

Published: undefined

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، دھرمیندر پردھان نے کہا کہ جامعہ کو عالمی صحت کے مسائل کے لیے ایک شہری تحقیقی مرکز میں تبدیل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "یہ ہمارا عہد ہونا چاہیے۔ اختر نے مزید کہا کہ یونیورسٹی مشرق وسطیٰ میں ایک بین الاقوامی کیمپس قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined