تعلیم اور کیریر

سی بی ایس ای 10ویں جماعت کے نتائج کا اعلان، لڑکیاں پھر آگے، رابعہ اسکول کا رِزلٹ صد فیصد

سی بی ایس ای کی جانب سے 10 ویں کلاس کے نتائج کا اعلان بدھ کے روز یعنی آج 15 جولائی کو کر دیا گیا ہے۔ اس مرتبہ بھی لڑکیوں نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر بازی ماری ہے

تصویر قومی آواز گرافکس / یو این آئی
تصویر قومی آواز گرافکس / یو این آئی 

نئی دہلی: سی بی ایس ای کی جانب سے 10 ویں کلاس کے نتائج کا اعلان بدھ کے روز یعنی آج 15 جولائی کو کر دیا گیا ہے۔ اس مرتبہ بھی لڑکیوں نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر بازی ماری ہے۔ رواں سال 10 ویں کلاس میں 93.31 فیصد لڑکیاں پاس ہوئی ہیں۔جبکہ لڑکے 90.14 فیصد ہی پاس ہو پائے ہے۔دہلی کے اردو میڈیم اسکولوں کے طلباو طالبات نے بھی اس مر تبہ بہترین کار گردگی کا مظاہرہ کیا۔

Published: 15 Jul 2020, 8:40 PM IST

پرانی دہلی کے مشہور رابعہ گرلز پبلک اسکول کا 12 ویں کلاس کی طرح 10 ویں کلاس کا ریزلٹ اس بار بھی 100 فیصد رہاہے۔ ۔اس مرتبہ رابعہ گرلز پبلک اسکو ل کی 10 ویں کی ٹاپر ”اقراء رحمٰن ہیں جنہوں نے 94.4 فیصد نمبرات کے ساتھ ٹاپ کیاہے۔منظّہ نے 93.4 فیصد نمبرات کے ساتھ دوسرے مقام حاصل کیا اور علماء شمیم 92.8 فیصد نمبر کے ساتھ تیسرے مقام پر رہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ لال کنواں پرانی دہلی کے زینت محل اسکول،کا رزلٹ 100 فیصد رہاہے۔اس کے علاوہ پرانی دہلی کے کلاں محل واقع گورنمنٹ گرلز سینئر سیکنڈری اسکول کلاں محل اسکول بھی صد فیصد رزلٹ کی فہرست میں شامل رہا۔

Published: 15 Jul 2020, 8:40 PM IST

علاوہ ازیں گورنمنٹ گرلز سینئر سیکنڈری اسکول ایس کے وی بلبل ِ خانہ اردو میڈیم کا رزلٹ 91.13 فیصد رہا اور آر ایس کے وی جامع مسجد کا رزلٹ 85.4 فیصدرہا۔تاہم جی ایس بی وی پٹودی ہاؤس کا رزلٹ 39 فیصد۔جی جی ایس سیکنڈری اسکول چشمہ بلڈنگ کا رزلٹ 92.68فیصد ہے۔

Published: 15 Jul 2020, 8:40 PM IST

اینگلو عربک سینئر سیکنڈری اسکول اجمیری گیٹ میں``الكاما محمود نے 89.60 نمبر حاصل کرکے ٹاپ کیا ہے۔جبکہ سمیمہ عرفان نے 81.40 فیصد نمبر لا کر دوسرا مقام حاصل کیا۔محمد آرزو 80.20 فیصد نمبر لا کر تیسرے نمبر پر رہے۔ شمال مشرقی دہلی میں واقع ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سینئر سکینڈری اسکول کا ریزلٹ اس مرتبہ 55 فیصد رہا ہے۔ اسکول کے طالب محممد حماد رجب نے 89.2 فیصد نمبر لاکر فرسٹ پوزیشن حاصل کی، محمد رضوان نے 87.2 فیصد نمبرات کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا۔ جبکہ مبشرہ ناز نے 83.2 فیصد نمبر کے ساتھ تیسرے مقام پر گرفت بنائی۔

Published: 15 Jul 2020, 8:40 PM IST

سرودھیا بال ودھالیہ جعفرآباد کا ریزلٹ 71.3 فیصد رہا ہے۔اسکول کے طالب علم فخرِ عالم نے86.2 فیصد نمبر لا کر فرسٹ پوزیشن حاصل کی ہے۔جبکہ محمد اسماعیل نے 82.8فیصد نمبر لا کر دوسرا مقام حاصل کیا۔محمد عظیم 81 فیصد نمبر لا کر تیسرا مقام پر رہے۔میئر انٹر نیشنل اسکول نوئیڈا کی طالبہ`السا پرویز نے 96.7 فیصد نمبر حاصل کرکے پہلا مقام حاصل کیا۔

واضح رہے کہ سی بی ایس ای نے اپنے آفیشیل ویب سائٹ cbseresults.nic.in پر آج ریزلٹ جاری کیا ہے۔۔

Published: 15 Jul 2020, 8:40 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Jul 2020, 8:40 PM IST