تعلیم اور کیریر

یو پی بورڈ: ہائی اسکول میں گوتم اور انٹر میڈیٹ میں تنو کا اول مقام

ہائی اسکول کے 21 ٹاپروں میں سے 3 باربنکی سے جبکہ انٹر کی ٹاپر تنو تومر باغپت سے اور دوسرے نمبر پر آنے والی بھاگیہ شری کا تعلق گونڈہ سے ہے۔ دسویں میں نواں مقام حاصل کرنے والی زینب اٹاوہ سے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پریاگ راج: اترپردیش سیکنڈری ایجوکیشن کونسل (یو پی بورڈ) کی جانب سے سنیچر کو اعلان کردہ رزلٹ میں ہائی اسکول میں کانپور کے گوتم رگھونشی اور انٹرمیڈیٹ میں باغپت کے تنو تومر نے سب سے زیادہ نمبرات حاصل کر کے ریاست میں اول مقام حاصل کیا ہے۔

Published: undefined

کانپور کے اونکاریشور ایس بی این انٹر کالج کے گوتم رگھونشی نے ہائی اسکول میں 97.17 فیصد نمبرات حاصل کیے ہیں جبکہ باغپت کے بڑوت کی شری رام ایس ایم انٹر کالج کی تنو تومر نے انٹرمیڈیٹ میں 97.80 فیصد نمبرات حاصل کر کے پوری ریاست میں اول مقام حاصل کیا۔

Published: undefined

الہ آباد صدر دفتر بورڈ کے انچارج ڈائریکٹر ونے کمار پانڈے اور اترپردیش بورڈ کی سکریٹری نینا شریواستو نے ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ امتحانات۔2019 کے نتائج سنیچر دوپہر 12:30 بجے اعلان کیے۔ ہائی اسکول میں کل 80.07 فیصد جبکہ انٹرمیڈیٹ میں 70.06 فیصد طلبا نے کامیابی حاصل کی۔

Published: undefined

دسویں کلاس کے 21 ٹاپروں میں تین بچے باربنکی سے تعلق رکھتے ہیں۔ 12 ویں کی ٹاپر تنو تومر باغپت سے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی بھاگیہ شری اپادھیائے کا تعلق گونڈہ سے ہے۔ چوتھے نمبر پر آنے والے یوراج بھی باغپت سے ہیں۔ اٹاوہ کی زینب بھی میرٹ لسٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہیں، انہوں نے نواں مقام حاصل کیا ہے۔

Published: undefined

بارہویں کلاس میں بھی بارابنکی اور گونڈہ چھائے رہے وہیں مئو، فتح پور، ایودھیا اور سنت کبیر نگر جیسے اضلاع کے بچوں نے نام روشن کیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 12ویں کے 14 ٹاپروں میں سے آٹھ لڑکیاں ہیں جبکہ 10ویں کی فہرست میں لڑکوں نے بازی ماری ہے۔

Published: undefined

زینب: سوشل میڈیا سے پرہیز، انٹرنیٹ سے لی مدد

ہائی اسکول کی میرٹ میں نواں مقام حاصل کرنے والی نے انٹرنیٹ کا مثبت استعمال کر کے مثال پیش کر دی ہے۔ انہیں سوشل میڈیا سے پرہیز ہے لیکن انہوں نے انٹر نیٹ کا سہارا لے کر یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ زینب نے 94.50 فیصد نمبرات حاصل کیے ہیں اور وہ کافی خوش ہیں۔

Published: undefined

زینب وکیل نے 600 میں سے 567 نمبرات حاصل کیے ہیں

لوہا منڈی جسونت نگر، ضلع اٹاوہ کے رہائشی محمد وکیل کی بیٹی زینب نے جسونت نگر کے سگھر سنگھ انٹر کالج سے ہائی اسکول کا امتحان دیا۔ ہفتہ کے روز جب نتیجہ آیا تو ان کی خوشی کا ٹھکانا نہ رہا۔ زینب نے 600 میں سے 567 نمبرات حاصل کیے ہیں۔ زینب کے والد دکان چلاتے ہیں اور ان کی والدہ افسانہ گھریلو خاتون ہیں، چھوٹا بھائی دانش چھٹی کلاس میں زیر تعلیم ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو