DW

مشرقی استبداد

برک کی دلیل یہ تھی کہ ایسٹ انڈیا کمپنی ہندوستان میں تہذیبی مِشن لے کر گئی ہے اس لیے اس کے اراکین کو انگریزی قوانین اور اداروں کی پاسداری کرنی چاہیے۔

مشرقی استبداد
مشرقی استبداد 

یورپی مُفکّرین نے مشرق اور مغرب کو دو حصّوں میں تقسیم کر کے ان میں دُوری پیدا کی۔ونانی مورخ ہیروڈوٹس نے اپنی کتاب تاریخ میں یونانی اور ایرانی جنگوں کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یونانی اس لیے فتحیاب ہوئے کیونکہ ان میں آزادی کا جذبہ تھا۔ جبکہ ایرانی استبدادی نظام میں رہتے ہوئے اپنے حکمرانوں کے غلام تھے۔

Published: undefined

ارسطو نے کہا ہے کہ یونان اور مشرق میں فرق یہ ہے کہ اہلِ یونان آمرانہ حکومت کے خلاف ہیں جبکہ اہل مشرق بادشاہت کے اسیر ہیں۔ اس لیے ان کے کردار میں آزادی کے جذبات نہیں ہیں۔ اس موضوع پر مائیکل کرٹس نے اپنی کتاب "Orientalism In Islam” میں ان یورپی مفکرین کی ارادے ہیں۔ جو مشرق اور مغرب کے تہذیبی فرق کو نمایاں کرتیں ہیں۔ ان میں سب سے پہلے فرانس کے مفکر مونتیسکیو (Montesquieu-D.1755) نے مقتنہ، عدلیہ اور انتظامیہ کو ایک دوسرے سے علیحدہ کرنے کی تجویز بھی دی تھی تاکہ اختیارات کسی ایک ادارے کے پاس نہ ہوں۔ وہ استبدادی نظام کے خلاف تھا۔ اس کی دلیل یہ تھی کہ اس نظام میں آزادی نہ ہونے کی وجہ سے نئے خیالات و افکار پیدا نہیں ہوں گے اور معاشرہ ذہنی اور تہذیبی طور پر بنجر ہو جائے گا۔ برطانوی فلسفی اڈمنڈ برک 1797) ) جو ہاؤس آف کومن کے ممبر تھے اور پُرجوش مقرر بھی تھے۔

Published: undefined

جب ایسٹ انڈیا کمپنی کے پہلے مقامی گورنر جنرل وارن ہاسٹنگس (d.1818) پر بدعنوانی اور اختیارات کے بےجا استعمال پر پارلیمنٹ میں مواخذہ ہوا تو ان کا سب سے بڑا مخالف بَرک تھا۔ اس نے Warren Hastings پر الزام لگایا کہ اس نے ہندوستان میں حکومت کرتے ہوئے برطانوی قانون کی خلاف ورزی کی اور اپنے احکامات کو استبدادی طریقے سے نافذ کرایا۔ Warren Hastings کے وکیلوں کی دلیل یہ تھی کہ ہندوستانی آزادی اور قانون کی بالادستی سے ناواقف ہیں۔ ان پر صدیوں سے استبدادی نظام کے تحت حکومتیں رہی ہیں۔ اس لیے وہ اپنی روایات کے تحت تسلّط میں رہتے ہیںَ اس کے جواب میں برک کی دلیل یہ تھی کہ ایسٹ انڈیا کمپنی ہندوستان میں تہذیبی مِشن لے کر گئی ہے اس لیے اس کے اراکین کو انگریزی قوانین اور اداروں کی پاسداری کرنی چاہیے۔

Published: undefined

اگر کمپنی کی حکومت نے بھی ہندوستان کی حکومتوں کا طرز اختیار کیا تو اس میں اور مقامی حکومتوں میں کیا فرق رہے گا۔ اس صورت میں انگریزوں کا تہذیبی مِشن ناکام ہو جائے گا، اور ہندوستانیوں کی نظروں میں ان کی کوئی عزت نہیں رہے گی۔

Published: undefined

اڈمنڈ برک ایسٹ انڈیا کمپنی کے لوگوں کی ہندوستان میں لُوٹ کھسُوٹ کا بھی ناقد تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ کمپنی کی حیثیت تاجروں کی ہے، جو ہندوستان میں مُنافع کی غرض سے گئے تھے۔ جب انہیں سیاسی اقتدار مِلا تو سیاسی اختیارات کو تجارتی منافع کی خاطر استعمال کیا اور ہندوستان کی قدیم روایتوں اور اداروں کو ختم کر کے اس کو تہذیبی طور پر نقصان پہنچایا۔ کمپنی کے ملازمین نے بدعنوانی کے ذریعے دولت اکھٹی کی اور جب وہ واپس انگلستان آئے تو اس دولت سے انہوں نے زرعی زمینیں خریدیں۔ اپنی رہائش کے لیے حویلیاں تیار کرائیں اور ہاؤس آف کومن کی رکنیت خرید کر پارلیمنٹ میں داخل ہوئے۔ اس کی دلیل یہ تھی کہ کمپنی کے یہ عہدیدار بدعنوان تھے۔ اس لیے انہوں نے انگلش سسٹم کو بگاڑنے کی کوشش کی۔ برک کے لیے یہ سب سے بڑا خطرہ تھا کہ کمپنی کی وجہ سے انگلستان کی سیاست میں جو اعلیٰ اقدار ہیں۔ ان کا خاتمہ ہو جائے گا اور یہاں بھی رشوت اور بدعنوانی جڑ پکڑیں گی۔

Published: undefined

Burke کمپنی کے ملازمین پر اس لیے بھی تنقید کرتا ہے۔ کیونکہ ان کی اکثریت کا تعلق نچلے طبقوں سے تھا۔ ان میں انگلش اشرافیہ کے اوصاف نہ تھے۔ اس وجہ سے انہوں نے ہندوستان میں لوٹ مار کی۔ کسی اعلیٰ اخلاقی اقدار کی پابندی نہ کی اور ہر جائز اور ناجائز طریقے سے دولت اکٹھی کی۔ انگلستان کے معاشرے میں یہ لوگ ''نوباب‘‘ کہلاتے تھے۔ اپنی دولت کے باوجود یہ لوگ انگلش اشرافیہ کا حصّہ نہ بن سکے۔

Published: undefined

ہندوستان کے بارے میں جیمز مِل اور اس کے لڑکے جون اسٹواٹ مِل نے اپنی تحریروں میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ یہ دونوں باپ بیٹے کمپنی کے ملازم تھے۔ اس حیثیت سے ہندوستان میں کمپنی کی حکومت جو اقدامات کر رہی تھی۔ یہ اس سے واقف تھے۔ ہندوستان کی تاریخ کے بارے میں جرمن فلسفی ہیگل (d.1831) نے کہا تھا کہ اس کی کوئی تاریخ نہیں ہے۔ اس لیے ہندوستان کی ابتدائی تاریخ کمپنی کے دو عہدیداروں نے لکھی۔ ان میں سے ایک مال کُم تھا اور دوسرا اَلفِنسٹِن تھا۔

Published: undefined

تاریخ نویسی کی اس کمی کو پورا کرنے کے لیے جیمز مِل نے ہسڑی آف برٹش انڈیا لکھی۔ اس نے پہلی مرتبہ ہندوستان کی تاریخ کو تین ادوار میں تقسیم کیا۔ مُسلم پیریڈ اور برطانوی پیریڈ پہلے دو ادوارکو مذہب سے مُنسلک کیا اور برطانوی عہد کو سیکولر بنا کر اس کی تعریف کی۔

Published: undefined

جیمز مِل اور جان اسٹوارٹ مِل دونوں اس بات کے قائل تھے کہ ہندوستان میں انگریزی تہذیب کو فروغ دیا جائے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ ذریعہ تعلیم انگریزی ہو اور انگریزی روایات کو ہر شعبے میں نافذ کیا جائے۔ ان کے موقتف کی وجہ یہ تھی کہ Warren Hastings گورنر جنرل تھا اور وہ فارسی اور ہندی زبانوں کا ماہر بھی تھا۔ اس نے اور ولیم جونز نے مِل کر ایشیاٹِک سوسائٹی آف بنگال کی بنیاد ڈالی۔ جس کا مقصد یہ تھا کہ عربی، فارسی اور سَنسکرت کے مخلوطات کو ایڈٹ کر کے شائع کیا جائے۔ ولیم جونز جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ 20 زبانیں جانتا تھا اور ماہر لِسانیات تھا وہ مشرقی علوم کے احیاء کا حامی تھا اور ہندوستان کی قدیم روایات اور اداروں کو تحفظ دینا چاہتا تھا۔ گورنر جنرل Warren Hastings نے بھی اس سلسلے میں برطانوی حکومت کی سرپرستی کی اور مُسلم علماء اور ہندو پنڈتوں سے ان کے مذہبی قوانین تیار کروائے۔ جیمزمِل کو Warren Hastings اور ولیم جونز سے اختلاف تھا۔ اس کی دلیل یہ تھی کہ مشرقی علوم فرسودہ ہو چکے تھے۔ ان کو دوبارہ سے زندہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

Published: undefined

جیمزمِل نے دو گروہ پیدا کیے۔ ایک گروہ وہ تھا، جو ہندوستانی اَدب، آرٹ، موسیقی اور اس کی زبانوں کو قائم رکھنا چاہتا تھا۔ تاکہ ہندوستان کی اپنی شناخت رہے۔ دوسرا گروہ وہ تھا، جو ہندوستان کو مغربی تہذیب میں ڈھالنے کا حامی تھا، اور انگریزی زبان کو ذریعہ تعلیم بنانا چاہتا تھا۔ اس گروہ کو لارڈ میکالے کی حمایت مِل گئی، جس نے 1833 میں انگریزی کو ذریعہ تعلیم بنانے کی سفارش کی۔ اس نے ہندوستان میں ایک ایسا تعلیم یافتہ طبقہ پیدا کیا جو مغربی تہذیب کا حامی تھا اور اپنی مقامی روایات سے بیزار تھا۔

Published: undefined

تیسرا اہم مفکر Alexis De Tocqueville (d.1859) تھا، جس نے فرانس کے الجزائر پر قبضے کی حمایت کی۔ اس کی دلیل بھی یہ تھی کہ الجزائر کے عرب استبدادی حکومت میں رہتے ہوئے باربیرین ہو گئے ہیں۔ اس لیے فرانس کے تہذیبی مِشن کا کام یہ ہے کہ ان کو مہذب بنائیں۔ وہ اس کا حامی تھا کہ الجزائر کو فرانس میں ضَم کر دیا جائے۔ اس مقصد کے لیے فرانسیسی حکومت نے بڑی تعداد میں الجزائر میں نوآبادکار بھیجے۔ جنہوں نے عربوں کی زمینوں پر قبضے کئے اور الجزائر میں فرانسیسی حکومت قائم کی۔ اس پورے تجزیے سے یہ واضع ہوتا ہے کہ یورپی ملکوں نے مشرق کی اس استبدادیت کو ختم کرنے کے لیے اپنی استبدادی طاقت کو استعمال کیا۔

Published: undefined

نوٹ: ڈی ڈبلیو اردو کے کسی بھی بلاگ، تبصرے یا کالم میں ظاہر کی گئی رائے مصنف یا مصنفہ کی ذاتی رائے ہوتی ہے، جس سے متفق ہونا ڈی ڈبلیو کے لیے قطعاﹰ ضروری نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined