DW

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی کی امیدیں موہوم

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اگلے ہفتے ممکنہ طور پر غزہ میں سیزفائر کے حوالے سے ایک قرارداد پیش کی جانا ہے تاہم واشنگٹن نے ابھی سے اس کے خلاف اپنی رائے دی ہے۔

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی کی امیدیں موہوم
غزہ میں اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی کی امیدیں موہوم 

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے عالمی برادری کے ان مطالبات کو مسترد کر دیا ہے، جن میں اسرائیل سے کہا جا رہا ہےکہ وہ غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح میں عسکری کارروائی نہ کرے۔اتوار کے روز امریکہ نے عندیہ دیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ روکنے سے متعلق کوئی بھی قرارداد ویٹو کر دی جائے گی۔ اسی تناظر میں غزہ میں جنگ بندی کی کوشش میں مصروف قطر کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے سیزفائر کے لیے جاری کوششوں کو دھچکا پہنچا ہے۔

Published: undefined

قطر اور مصر کوشش کر رہے تھے کہ کسی طرح اسرائیل اور حماس کو فائربندی کے کسی معاہدہ پر راغب کیا جائے۔ اسی تناظر میں یہ مطالبات کیے جا رہے تھے کہ غزہ پٹی کے جنوبی شہر رفح، جہاں اس وقت قریب ڈیڑھ ملین فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں، وہاں کوئی بڑی فوجی کارروائی نہ کی جائے، کیوں کہ اس سے عام شہری شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔ تاہم اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ غزہ سے حماس کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔ گزشتہ شب غزہ سٹی کے وسطی شہر دیرالبلاہ میں اسرائیلی حملوں میں دس فلسطینی شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

Published: undefined

سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے میں گیارہ سو چالیس اسرائیلی شہری ہلاک ہو گئے تھے، جب کہ عسکریت پسند قریب ڈھائی سو اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنا کر لے گئے تھے۔ اس کے جواب میں اسرائیل نے غزہ میں بڑی فضائی اور زمینی فوجی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔ ان کارروائیوں میں اب تک اٹھائیس ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

رفح میں کارروائی نہیں رکے گی

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ قاہرہ میں حماس کے ساتھ عارضی فائربندی کے مذاکرات کامیاب ہو بھی گئےتب بھی اسرائیلی فوج رفح میں کارروائی کرے گی۔ عالمی برادری کی جانب سے اسرائیل سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ رفح میں فوجی کارروائی نہ کرےکیوں کہ اس کے نتیجے میں بہت بڑی تعداد میں جانی نقصان ہو سکتا ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ اس کا مطلب 'جنگ ہارنا‘ ہو گا۔ نیتن یاہو کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے، جب تل ابیب میں ہزاروں افراد نے ایک مرتبہ پھر حکومت پر یرغمالیوں کو فراموش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے فوری انتخابات کا مطالبہ کیا۔

Published: undefined

سلامتی کونسل میں قرارداد

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اگلے ہفتے ممکنہ طور پر غزہ میں سیزفائر کے حوالے سے ایک قرارداد پیش کی جانا ہے تاہم واشنگٹن نے ابھی سے اس کے خلاف اپنی رائے دی ہے۔ اقوام متحدہ کے لیے امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، ''امریکہ اس قرارداد کے مسودے میں درج اقدامات کی حمایت نہیں کرتا اور اگر یہ اس حالت میں سلامتی کونسل میں پیش کی گئی تو یہ منظور نہیں ہو گی۔‘‘ واضح رہے کہ الجزائر نے اس قرارداد کا مسودہ تیار کیا ہے، جس میں انسانی بنیادوں پر فوری فائربندی کا مطالبہ کیا گیا ہے تاہم امریکہ کا موقف ہے کہ وہ یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے چھ ہفتے کی فائربندی کی حمایت کرے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined