DW

برطانیہ میں بادشاہ چارلس کی تصویر والے نوٹ متعارف کرا دیے گئے

ان کی تصویر والے نئے نوٹ پولیمر کے بنے ہیں، جس کا برطانیہ میں بینک نوٹ بنانے کے لیے کاغذ کے متبادل کے طور پر استعمال 2016ء سے شروع کیا گیا تھا۔

برطانیہ میں بادشاہ چارلس کی تصویر والے نوٹ متعارف کرا دیے گئے
برطانیہ میں بادشاہ چارلس کی تصویر والے نوٹ متعارف کرا دیے گئے 

پانچ، دس، بیس اور پچاس پاؤنڈ کے ان نئے نوٹوں کو 5 جون سے استعمال میں لایا جائے گا۔برطانیہ میں آج بروز بدھ 'دی فیوچر آف منی' نامی نمائش کے افتتاح پر بادشاہ چارلس سوم کی تصویر والے بینک نوٹوں کو پہلی بار منظر عام پر لایا گیا۔

Published: undefined

یہ نمائش برطانیہ کے مرکزی بینک کی جانب سے منعقد کی جا رہی ہے اور اگلے سال ستمبر تک جاری رہے گی، جس میں پانچ، دس، بیس اور پچاس پاؤنڈ کے نئے نوٹوں کی نمائش بینک آف انگلینڈ کے لندن میں واقع ہیڈ کوارٹرز میں موجود عجائب گھر میں کی گئی ہے۔

Published: undefined

ان نوٹوں کے حوالے سے بینک آف انگلینڈ کے عجائب گھر کی کیوریٹر جینیفر ایڈم نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا، "یہ پہلا موقع ہے کہ بینک آف انگلینڈ نے کسی نئے بادشاہ کی تصویر والے نوٹوں کا اجرا کیا ہے کیونکہ 1960ء کی دہائی سے ہمارے بینک نوٹوں پر ملکہ الزبتھ کی ہی تصویر تھی۔ تو یہ پہلی بار ہوگا کہ ہم بطور عوام یہ تبدیلی دیکھیں گے۔"

Published: undefined

انہوں نے مزید بتایا کہ بادشاہ چارلس کی تصویر والے نوٹوں کے اجرا کے بعد ملکہ الزبتھ کی تصویر والے نوٹوں کا استعمال فوری طور پر ختم نہیں کیا جائے گا، بلکہ نئے ڈیزائن کے نوٹوں کو بتدریج ان نوٹوں کے متبادل کے طور پر متعارف کرایا جائے جن کا استعمال "پرانے اور خستہ حال" ہونے کے باعث بند کیا جا رہا ہو۔ ان کے بقول اس وجہ سے نئے نوٹ زیادہ تعداد میں کچھ عرصے بعد ہی نظر آئیں گے۔

Published: undefined

بادشاہ چارلس کی جانب سے ان نوٹوں کے حتمی ڈیزائن کی منظوری 2022ء کے اواخر میں دی گئی تھی، جس میں شاہی خاندان کی جانب سے فراہم کی گئی ان کی ایک تصویر کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس سے کچھ عرصے پہلے ہی چارلس اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد برطانیہ کے بادشاہ کے منصب پر فائز ہوئے تھے۔

Published: undefined

ان کی تصویر والے نئے نوٹ پولیمر کے بنے ہیں، جس کا برطانیہ میں بینک نوٹ بنانے کے لیے کاغذ کے متبادل کے طور پر استعمال 2016ء سے شروع کیا گیا تھا۔ ان نوٹوں پر بادشاہ چارلس کی تصویر نہ صرف نوٹ کے اگلے حصے بلکہ 'سکیورٹی ونڈو' پر بھی موجود ہے۔

Published: undefined

بادشاہ چارلس کی تصویر والے سکے بھی بینک آف انگلینڈ کے عجائب گھر میں عارضی طور پر نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں، جبکہ ان کا استعمال 2022ء میں شروع کر دیا گیا تھا۔ برطانیہ میں آج سے شروع ہونے والی 'دی فیوچر آف منی' نامی نمائش میں ڈیجٹل کرنسی کے بڑھتے ہوئے استعمال اور بینک نوٹوں کے استعمال میں کمی پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined