ثقافت

حضرت شیخ سلیم چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے 452 ویں سالانہ عرس اختتام پذیر

صوفیا کا جو پیغام ہے وہ حضرت کے آستانہ میں دیکھا جاسکتاہے جہاں سب مذہب و ملت کے لوگ آکر حاضری دیتے ہیں اور اس پیغام کو عام کرنے ضرورت ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

فتح پور سیکری میں واقع درگاہ حضرت شیخ سلیم چشتی رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ 452 ویں عرس مبارک کا روایتی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ درگاہ کے سجادہ نشین پیرزادہ عیاض الدین چشتی عرف رئیس میاں نے ملک کی امن، سلامتی و دوبارہ سے آرہی کورونا وائرس جیسی وبا سے نجات کے لئے دعا کی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا لہ صوفیا کا جو پیغام ہے وہ حضرت کے آستانہ میں دیکھا جاسکتاہے جہاں سب مذہب و ملت کے لوگ آکر حاضری دیتے ہیں۔ اس پیغام کو عام کرنے ضرورت ہے۔

Published: undefined

حضرت شیخ سلیم چشتی (رح) کے سالانہ عرس مبارک میں قل کی رسم ادا کی گئی۔حضرت شیخ سلیم چشتی رح کے دیوانوں کا یہ عالم تھا کہ وہ اپنی عمر نہیں دیکھ رہے تھے بلکہ حضرت کی دیوانگی میں انکے آستانہ کی جانب تیز قدموں سے بڑھے چلے آ رہے تھے۔ عقیدت مند چادروں کے جلوس کے ساتھ نعرے بلند کرتے ہوئے جھومتے ہوئے چادر پیش کرنے کےلئے لے جا رہےتھے۔درگاہ احاطے میں ایک طرف جہاں لوگ قران پاک کی تلاوت کر رہے تھے تو کوئی اللہ کا ذکر کر رہاتھا۔

Published: undefined

عقیدت کا یہ عالم تھا نہ دن کی خبر تھی نہ رات کی۔ شب گزاری میں کب رات گزری اور صبح وہ عظیم وقت قل کا آیا جس کی دعا میں شریک ہونے کے لِے بوڑھا ، بچہ اور نوجوان ایک سے کھیچا چلا آیا۔ واضع ہو کہ جمعہ کے روز مزار مبارک کے غسل شریف کی رسم ادا کی گئی ۔اس کے بعد حضرت شیخ سلیم چشتی رح کے تبرکات کی زیارت کرائی گئی۔

Published: undefined

عرس کا عظیم الشان آغاز غسل شریف مزار مبارک سے ہوا ۔ تبرکات کی زیارت کے بعد نماز ظہر تاعصر چلہ گاہ حضرت شیخ سلیم چشتی رح موسومہ منڈف میں حضور سید عالم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے قدم مبارک ،حضرت پیران پیر دستگیر حضور پاک خرقہ مبارک ،حضرت بابا فرید مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ کا پٹکہ شریف ، حضرت شیخ کی کُلاہ مبارک و قلمی شبیہ کی زیارت حضرت صاحب ِ سجادہ نشین کے دست مبارک سے کرائی گئی ۔ یہ اطلاع حضرت شیخ سلیم چشتی فاونڈیشن کے سیکریٹری اور ولی عہد سجادہ نشین ارشد فریدی نے دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined