ثقافت

امسالہ یورو وژن: جرمنی سے ’لارڈ آف دا لوسٹ‘ بینڈ حصہ لے گا

گیتوں کے یورو وژن نامی یورپی مقابلے کے رواں سال کے فائنل میں جرمنی کی نمائندگی ہیمبرگ کا مشہور روک میوزک بینڈ ’لارڈ آف دا لوسٹ‘ کرے گا۔

امسالہ یورو وژن: جرمنی سے ’لارڈ آف دا لوسٹ‘ بینڈ حصہ لے گا
امسالہ یورو وژن: جرمنی سے ’لارڈ آف دا لوسٹ‘ بینڈ حصہ لے گا 

گیتوں کا یورو وژن مقابلہ (Eurovision Song Contest) یا ESC پورے یورپ کا میوزک کا اہم ترین ایونٹ ہوتا ہے، جو درجنوں ممالک میں براہ راست دکھایا جاتا ہے۔ طویل تیاریوں کے بعد اس میں کسی بھی ملک کی نمائندگی کے لیے کسی ایک فنکار یا گروپ کا انتخاب کیا جاتا ہے، جو فائنل میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتا ہے۔

Published: undefined

جرمنی سے امسالہ مقابلے کے برطانیہ کے شہر لیورپول میں 13 مئی کو ہونے والے فائنل میں نمائندگی کے لیے شمالی جرمنی کے بندرگاہی شہر ہیمبرگ کے مشہور روک میوزک بینڈ 'لارڈ آف دا لوسٹ‘ کا انتخاب کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ابتدائی مرحلہ کولون میں

اپنی نوعیت کے 67 ویں یورو وژن مقابلے کے لیے جرمنی سے منتخب کردہ روک بینڈ کی خاص بات اس کا میوزک ہی نہیں بلکہ اس کے فنکاروں کے بہت بھڑکیلے ملبوسات اور ان کے بہت ہی شاندار اور مختلف قرار دیے جانے والے کنسرٹس بھی ہیں۔

Published: undefined

یورو وژن 2023ء میں جرمنی سے حتمی طور پر کون حصہ لے گا، اس انتخاب کا ابتدائی مرحلہ شہر کولون میں مکمل کیا گیا، جس میں آٹھ مختلف فنکاروں اور میوزک بینڈز نے حصہ لیا۔ اس مرحلے میں فتح 'لارڈ آف دا لوسٹ‘ نامی روک بینڈ کو ملی اور اب دیکھا یہ جانا ہے کہ لیورپول میں یورو وژن کے فائنل میں اس جرمن میوزک گروپ کی کارکردگی کیسی رہتی ہے اور اس فائنل کو درجنوں ممالک میں لائیو دیکھنے والے کروڑوں شائقین کس بینڈ کو امسالہ یورپی چیمپیئن قرار دیتے ہیں۔

Published: undefined

’لارڈ آف دا لوسٹ‘ جرمن چارٹس میں نمبر ایک

'لارڈ آف دا لوسٹ‘ کے حتمی انتخاب سے قبل ہی یہ اندازے بھی لگائے جا رہے تھے کہ یہ بینڈ ہی لیورپول میں جرمنی کی نمائندگی کرے گا۔ اس لیے کہ اس بینڈ کا ایک البم 'بلڈ اینڈ گلِٹر‘ حال ہی میں عوامی پسندیدگی کے اعتبار سے جرمن چارٹس میں پہلے نمبر پر آ گیا تھا۔

Published: undefined

اس جرمن میوزک بینڈ کی ایک خاص بات اسے حاصل عالمی شہرت بھی ہے اور یہ گروپ روک میوزک لیجنڈ آئرن میڈن کے ہمراہ ورلڈ ٹور بھی کر چکا ہے۔

Published: undefined

یہ کہ یورو وژن کے فائنل میں جرمنی کی نمائندگی اسی میوزک گروپ کو کرنا چاہیے، اس کا فیصلہ دو طرح سے رائے دہی کے نتیجے میں کیا گیا۔ ابتدائی مرحلے کے پہلے نصف پوائنٹ اس گروپ کو ایک ایسی بین الاقوامی جیوری نے دیے، جس میں آٹھ ممالک کے ماہرین شامل تھے۔ دوسرے مرحلے میں جرمن شائقین نے بھی اکثریتی رائے سے اس امر کی حمایت کر دی کہ امسالہ یورو وژن فائنل میں جرمنی سے 'لارڈ آف دا لوسٹ‘ ہی کو جانا چاہیے۔

Published: undefined

فائنل کی یوکرین سے برطانیہ منتقلی

یورو وژن یورپی گیتوں کا ایک سالانہ مقابلہ ہے، جو گزشتہ برس یوکرین کے کالُوش آرکیسٹرا نے جیتا تھا۔ روایت یہ ہے کہ فاتح فنکار یا گروپ کا ملک ہی اگلے برس اس یورپی مقابلے کی میزبانی کرتا ہے۔

Published: undefined

تاہم یوکرین کی جنگ کے باعث منتظمین نے امسالہ مقابلے کے فائنل کو یوکرین سے برطانیہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ای ایس سی مقابلے کا اہتمام یورپی براڈکاسٹنگ یونین (EBU) کی طرف سے کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined