ثقافت

اداکار ایلک بالڈون کی گولی سے سنیماٹوگرافر خاتون ہلاک

ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران چلنے والی گولی سے فلمی منظر کی عکاسی کرنے والی سنیماٹوگرافر خاتون ہلاک ہو گئیں۔ یہ گولی اداکار پروڈیوسر ایلک بالڈون کی پراپ گن سے چلی تھی۔

علامتی فائل تصویر یو این آئی
علامتی فائل تصویر یو این آئی 

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران فلمی اداکار اور پروڈیوسر ایلک بالڈون کی پراپ گن سے چلنے والی گولی سے خاتون سنیماٹوگرافر یا عکاس ہیلینا ہوچینز کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

پراپ گن سے چلنے والی گولیوں سے فلم کے ہدایت کار جوئل سوزا بھی زخمی ہیں۔ پولیس تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے اور ایلک بالڈون پر کوئی فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔

Published: undefined

پولیس کا بیان

نیو میکسیکو کے علاقے سانتا فے کے کاؤنٹی شیرف کے دفتر کا کہنا ہے یہ حادثہ ایک فلم 'رَسٹ‘ کے سیٹ پر ہوا۔ اسی دفتر نے بتایا کہ اڑسٹھ سالہ اداکار و پروڈیوسر ایلک بالڈون کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی شروع نہیں کی گئی ہے۔ اس حادثے کے بعد فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔

Published: undefined

شیرف کے دفتر کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس کے سراغ رساں اور تفتیش کار یہ طے کرنے کی کوشش میں ہیں کہ پراپ گن سے نکلنے والا آتشیں مواد کس نوعیت کا تھا۔

Published: undefined

فلمی فوٹوگرافی کا ایک ابھرتا ستارہ

خاتون سنیماٹوگرافر یا عکاس ہیلینا ہوچینز کو فلمی دنیا میں ان کی صلاحیتوں کے تناظر میں بہت وقعت دی جاتی تھی۔ وہ امریکن فلم انسٹیٹیوٹ کی تعلیم یافتہ تھیں۔ فلمی دنیا کے جریدے امریکن سینماٹوگرافر نے انہیں اپنی ایک اشاعت میں 'رائزنگ اسٹار‘ یا ابھرتا ہوا ایک ستارہ قرار دیا تھا۔ وہ قبل ازیں سن 2020 میں ریلیز ہونے والی فلم 'آرچ اینیمی‘ کی عکاسی کر چکی ہیں۔

Published: undefined

ہیلینا ہوچینز کا تعلق یوکرائن سے ہے۔ امریکی فلم انڈسٹری میں داخل ہونے سے پہلے وہ یورپ میں کئی دستاویزی فلموں کو عکس بند کر چکی تھیں۔

Published: undefined

فلم کے سیٹ پر گولی لگنے کے بعد انہیں فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے نیو میکسیکو ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہو سکیں۔ ہدایت کار جوئل سوزا بھی ہسپتال میں زخمی حالت میں پہنچائے گئے تھے۔ ان کا علاج جاری ہے اور ان کی حالت خطر ے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

Published: undefined

ماضی کے اہم حادثات

ماضی میں فلم اور ٹیلی وژن میں پروڈکشن کے دوران افسوسناک حادثات رونما ہو چکے ہیں اور ان میں اموات بھی ہوئی تھیں۔ ان میں ایک واقعے میں مشہور کنگ فو ماسٹر بروس لی کے بیٹے برینڈن لی فلم 'دا کرو‘ کے سیٹ پر گولی لگنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔ اسی طرح اداکار جان ایرک ہیکسم بھی سن 1984 میں شوٹنگ کے دوران سر کے بل گرنے سے دم توڑ گئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined