کرکٹ

یوراج سنگھ نے بین الاقوامی کرکٹ کو کہا ’الوداع‘

یوراج سنگھ نے کہا کہ وہ کافی وقت سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ رہے تھے تھے اور اب ان کا پلان آئی سی سی کے ٹی-20 ٹورنامینٹوں میں کھیلنے کا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لمیٹڈ اوورز کے کرکٹ میں ہندوستان کے بہترین ہر فن مولا کھلاڑیوں میں شمار یوراج سنگھ نے آج بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹارئمنٹ کا اعلان کر دیا۔ یوراج نے ایک پریس کانفرنس سے یہ اعلان کیا۔ یوراج سنگھ نے کہا کہ وہ کافی وقت سے ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ رہے تھے تھے اور اب ان کا پلان آئی سی سی سے توثیق شدہ ٹی-20 ٹورنامینٹوں میں کھیلنے کا ہے۔

Published: 10 Jun 2019, 3:10 PM IST

یوراج سنگھ نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ سال 212 میں کھیلا تھا۔ لمیٹڈ اووروں کے کرکٹ میں وہ 2017 میں نظر آئے تھے۔ یوراج نے سال 2000 میں پہلا ون ڈے، 2003 میں پہلا ٹیسٹ اور 2007 میں پہلا ٹی-20 میچ کھیلا تھا۔

Published: 10 Jun 2019, 3:10 PM IST

چنڈی گڑھ میں سال 1981 میں پیدا ہوئے یوراج نے ہندوستان کے لئے 40 ٹیسٹ، 304 ون ڈے اور 58 ٹی-20 میچ کھیلے۔ ٹیسٹ میں یوراج نے تین سنچری اور 11 نصف سنچریوں کی مدد سے کل 1900 رن بنائے جبکہ ون ڈے میں انہوں نے 14 سنچریوں اور 52 نصف سنچریوں کی مدد سے 8701 رن بنائے۔

Published: 10 Jun 2019, 3:10 PM IST

ٹی-20 کرکٹ میں یوراج نے 1122 رن بنائے، اس میں آٹھ نصف سنچریاں شامل ہیں۔ یوراج نے ٹیسٹ میچوں میں 9، ون ڈے میں 111 اور ٹی-20 میں 28 وکٹ بھی حاصل کئے ہیں۔ یوراج نے 2008 کے بعد 231 ٹی-20 میچ کھیلے ہیں اور 4857 رن بنائے ہیں۔ انہوں نے ٹی-20 کرکٹ میں 80 وکٹ بھی حاصل کئے ہیں۔

Published: 10 Jun 2019, 3:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 10 Jun 2019, 3:10 PM IST