کرکٹ

یوگی راج میں ہاہاکار: پانی کے بحران سے دو چار خاندان خودکشی کی اجازت مانگنے پر مجبور

یوگی کی قیادت والی بی جے پی حکومت کی بدنظمی اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ لوگ ہاہاکار کرنے لگے ہیں، ہاتھرس میں ایک خاندان کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے اور اس نے خود کشی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ہاتھرس: یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی بی جے پی حکومت کی بدنظمی اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ لوگ ہاہاکار کرنے لگے ہیں۔ ہاتھرس میں ایک خاندان کو پینے کے پانی کی قلت کا اس قدر سامنا ہے کہ اس نے تڑپ کر خود کشی جیسے قدم کو اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔

Published: 16 Jun 2019, 9:10 PM IST

یک شخص اور اس کی تین بیٹیوں نے وزیر اعظم کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے خود کشی کی اجازت مانگی ہے۔ دراصل اس خاندان کو پینے کے لئے پانی کا ایک قطرہ بھی میسر نہیں ہو رہا ہے۔ ہاتھرس ضلع کے ہاسیان بلاک میں ایک کسان چندرپال سنگھ علاقہ میں کھارا پانی آنے کی شکایت کرنے کے لئے کئی دنوں سے سرکاری افسران کے چکر لگا رہے ہیں۔

Published: 16 Jun 2019, 9:10 PM IST

انہوں نے میڈیا سے کہا، ’’ہم یہ پانی نہیں پی سکتے۔ میری بیٹیاں جب بھی یہ پانی پیتی ہیں، انہیں الٹی ہو جاتی ہے۔ پانی میں نمک کی بہت زیادہ مقدار ہونے کی وجہ سے فصلیں بھی تباہ ہو رہی ہیں۔ اپنے خاندان کو بوتل بند پانی پلانے کی حیثیت نہیں ہے۔ میرے گہار لگانے کے باوجود افسران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی اور اب میں نے وزیر اعظم سے اپنی نابالغ بیٹیوں کی زندگی ختم کرنے کیا اجازت طلب کی ہے۔‘‘ واضح رہے کہ اس علاقہ کے اور بھی متعدد لوگ اس مسئلہ سے جوجھ رہے ہیں۔

Published: 16 Jun 2019, 9:10 PM IST

ایک مقامی باشندہ راکیش کمار نے کہا، ’’پانی اتنا کھارا ہے کہ جانور تک یہ پانی نہیں پیتے۔ پینے کے قابل پانی لانے کے لئے ہمی لوگوں کو تین سے چار کلومیٹر دور تک پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔‘‘ افسران سے جب اس حوالہ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے اس مسئلہ کے تئیں لاعلمی کا اظہار کیا۔

Published: 16 Jun 2019, 9:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Jun 2019, 9:10 PM IST