نیوزی لینڈ کے بلے باز ولیمسن اور کانوے، تصویر @BLACKCAPS
نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا کرکٹ عالمی کپ 2023 کا گیارہواں مقابلہ نیوزی لینڈ نے بہ آسانی 8 وکٹ سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے عالمی کپ کے شروعاتی تینوں میچ جیت لیے ہیں اور 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں پہلے مقابل پر قابض ہو گیا ہے۔ جنوبی افریقہ اور ہندوستان 4-4 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے مقام پر ہے۔
Published: undefined
آج ٹاس نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے جیتا تھا اور پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش کے شروعاتی بلے باز نیوزی لینڈ کے تیز گیندبازوں کو ٹھیک طرح سامنا نہیں کر سکے اور لٹن داس تو میچ کی پہلی ہی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پھر تنزید حسن بھی 16 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ مہدی حسن میراز نے 46 گیندوں پر 30 رن ضرور بنائے، لیکن ان کے فوراً بعد نجم الحسن شانتو بھی 7 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ پھر کپتان شکیب الحسن اور وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم نے ٹیم کو مضبوطی دینے کی کوشش کی، لیکن یہ شراکت داری ٹوٹ گئی جب شکیب الحسن 40 رن بنا کر فرگوسن کا شکار بن گئے۔ جلد ہی مشفق الرحیم بھی 75 گیندوں پر 66 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے بعد آنے والے بلے بازوں میں صرف محمود اللہ نے اچھی اننگ کھیلی جنھوں نے 49 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 41 رن بنائے۔ 50 اوورس میں بنگلہ دیش نے 9 وکٹ کے نقصان پر 245 رن بنائے جو کہ جیت کے لیے کافی نہیں تھے۔
Published: undefined
نیوزی لینڈ کی طرف سے لاکی فرگوسن نے آج خطرناک گیندباز کی۔ انھوں نے 10 اوورس میں 49 رن دیے اور 3 اہم کھلاڑیوں (تنزید حسن، مہدی حسن میراز، شکیب الحسن) کو پویلین بھیجا۔ اس بہترین گیندبازی کے لیے انھیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ 2-2 وکٹ ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہنری کے حصے میں آئے۔ گلین فلپس اور مشیل سینٹنر کو 1-1 وکٹ ملا۔ رچن رویندر اور ڈیرل مشل وکٹ سے محروم رہے۔
Published: undefined
جب نیوزی لینڈ کی بلے بازی شروع ہوئی تو بنگلہ دیشی تیز گیندبازوں نے بہترین آغاز کیا۔ مستفیض الرحمن نے فارم میں چل رہے بلے باز رچن رویندر کو 9 رن کے انفرادی اسکور پر پویلین بھی بھیج دیا، لیکن ڈیوون کانوے اور کپتان ولیمسن نے انتہائی سمجھداری اور سنبھل کر کھیلتے ہوئے اپنے اپنے وکٹ کو بچائے رکھا۔ ڈیوون کانوے 45 رن کے اسکور پر آؤٹ ہوئے جب شکیب الحسن نے انھیں ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ اس کے بعد پھر کوئی وکٹ نہیں گرا۔ کین ولیمسن 78 رن پر تھے جب انھیں ہاتھ میں چوٹ لگی اور وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر پویلین واپس چلے گئے۔ ڈیرل مشیل نے 67 گیندوں پر تیزی کے ساتھ ناٹ آؤٹ 89 رن بنا کر ٹیم کو ایک آسان جیت دلا دی۔ ان کے ساتھ گلین فلپس بھی 11 گیندوں پر 16 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ نیوزی لینڈ نے 42.5 اوورس میں ہی 2 وکٹ کے نقصان پر 248 رن بنا لیے۔
Published: undefined
بنگلہ دیش کی طرف سے شروعات میں گیندباز ضرور کفایتی رہی، لیکن بعد میں جب گیند پرانی ہوئی تو تیزی کے ساتھ رن بنے۔ مستفیض الرحمن نے 8 اوورس میں 36 رن پر ایک وکٹ لیے، جبکہ ایک وکٹ شکیب الحسن کو ملا جنھوں نے 10 اوورس میں 54 رن خرچ کیے۔ تسکین احمد سب سے مہنگے رہے جنھوں نے 8 اوورس میں 56 رن دیے اور کوئی وکٹ بھی نہیں ملا۔ مہدی حسین میراز نے بھی 9 اوورس میں 58 رن دے ڈالے، جبکہ شریف الاسلام نے 7.5 اوورس میں 43 رن دیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined