کرکٹ

عالمی کپ: خراب کارکردگی کے بعد پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پاکستان کے تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک نے بین الاقوامی یک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ جمعہ کے روز بنگلہ دیش کے خلاف میچ ختم ہوتے ہی انھوں نے اپنا یہ فیصلہ پریس کانفرنس کے دوران سنایا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پاکستانی بلے باز شعیب ملک نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ عالمی کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف آخری مقابلہ ختم ہوتے ہی انھوں نے یہ اعلان کیا۔ شعب اختر کی کارکردگی اس عالمی کپ انتہائی خراب رہی تھی اور پاکستانی میڈیا میں انھیں لگاتار تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔ شعیب کے شیدائی بھی ان کی کارکردگی سے خوش نہیں تھے اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف کارٹون بھی وائرل ہو رہے تھے۔

Published: undefined

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شعیب ملک نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’میں بین الاقوامی یک روزہ کرکٹ سے سبکدوش ہو رہا ہوں۔ میں نے کچھ سال پہلے ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ میں عالمی کپ میں پاکستان کے آخری میچ کے بعد ریٹائرمنٹ لے لوں گا۔‘‘

Published: undefined

پریس کانفرنس کے بعد شعیب ملک نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا کہ ’’میں نے آج بین الاقوامی یک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ ان سبھی کھلاڑیوں کو، جن کے ساتھ میں نے کرکٹ کھیلا، جن کوچوں نے مجھے ٹریننگ دی، فیملی، دوست اور میڈیا سبھی کا شکریہ۔ خاص طور سے میں اپنے شیدائیوں کا بے حد شکرگزار ہوں۔ سبھی کو میرا پیار۔‘‘

Published: undefined

اس سے قبل عالمی کپ میں ان کی خراب کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ان پر ریٹائرمنٹ کا دباؤ بڑھ رہا تھا۔ پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ان کو زبردست طریقے سے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ وسیم اکرم نے کہا تھا کہ شعیب ملک فیئرویل میچ تو ڈیزرو نہیں کرتے لیکن ان کے لیے فیئرویل ڈنر کا انتظام ضرور کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اس عالمی کپ میں شعیب کی کارکردگی انتہائی خراب رہی ہے۔ اپنی بلے بازی سے وہ کوئی اثر نہیں چھوڑ پائے ہیں۔ ہندوستان کے خلاف میچ میں بھی وہ صفر پر ہی آؤٹ ہو گئے تھے۔ یک روزہ کرکٹ میں شعیب ملک نے 9 سنچری اور 44 نصف سنچری کے ساتھ 7534 رن بنائے ہیں۔ ساتھ ہی بطور گیندباز انھوں نے 158 وکٹ بھی لیے ہیں۔ ملک نے سال 1999 میں اپنا پہلا یک روزہ میچ کھیلا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined