کرکٹ

خواتین ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا ہندوستان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آٹھ ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 31 دن تک جاری رہے گا جس میں کل 31 میچ کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی، تصویر آئی اے این ایس
آئی سی سی، تصویر آئی اے این ایس 

دبئی: ہندوستان خواتین ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز پاکستان کے خلاف میچ سے کرے گا۔ گزشتہ ایڈیشن کی طرح یہ ٹورنامنٹ بھی لیگ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آٹھ ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 31 دن تک جاری رہے گا جس میں کل 31 میچ کھیلے جائیں گے۔ آکلینڈ، کرائسٹ چرچ، ڈونیڈن، ہیملٹن، تورنگا اور ویلنگٹن ان میچوں کی میزبانی کریں گے۔

Published: undefined

چارمارچ کو میزبان نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ کے ساتھ خواتین ون ڈے ورلڈ کپ کا آغاز ہو گا۔ یہ میچ تورنگا میں کھیلا جائے گا۔ اس کے اگلے روز ہیملٹن میں چھ بار کی عالمی چیمپئن آسٹریلیا کا مقابلہ دفاعی چیمپئن انگلینڈ سے ہوگا، پھر پچھلی بار کی رنر اپ ہندوستانی ٹیم کا اپنے پرانے حریف پاکستان سے سامنا ہو گا۔ پہلے کی طرح یہ ٹورنامنٹ بھی لیگ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جہاں ہر ٹیم دوسری ٹیموں سے ایک بار کھیلے گی۔

Published: undefined

ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ 30 مارچ کو ویلنگٹن اور 31 مارچ کو کرائسٹ چرچ میں سیمی فائنل مقابلے کھیلے جائیں گے۔ دونوں سیمی فائنل اور فائنل دونوں میچوں کے لیے ریزرو ڈے بھی ہوگا۔ آسٹریلیا، انگلینڈ، ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2017-20 کے پوائنٹس ٹیبل میں اپنی جگہوں کی بنیاد پر ٹورنامنٹ کے لیے جگہ بنائی ہے۔ وہیں نیوزی لینڈ کو میزبان ملک ہونے کی وجہ سے اس مقابلے میں جگہ ملی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined