کرکٹ

خواتین عالمی کپ: ہندوستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لئے 230 رنوں کا ہدف دیا

ہندوستانی خواتین نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 7 وکٹ کے نقصان پر 223 رن اسکور کئے، یستیکا بھاٹیہ نے 80 گیندوں میں 50 رن بنائے، بنگلہ دیش کی جانب ریتو مونی نے 3 وکٹ حاصل کئے

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @BCCIWomen
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @BCCIWomen 

ہیملٹن: ہندوستان نے منگل کے روز سیڈن پارک میں آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے لیگ میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 229 رن اسکور کئے۔ ہندوستان کی جانب سے یستیکا بھاٹیہ نے نصف سنچری اسکور کی، جبکہ شیفالی ورما نے 42 رن بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ریتو مونی نے سب سے زیادہ تین وکٹ حاصل کئے۔ جبکہ ناہیدہ اختر نے 2 اور جہاں آرا عالم نے ایک وکٹ حاصل کیا۔

Published: undefined

ٹیم انڈیا کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کے دوران اسمرتی مندھانا اور شیفالی ورما نے ہندوستان کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ ہندوستان کی رفتار شروع میں سست تھی لیکن جلد ہی شیفالی نے اپنے ہاتھ کھولنا شروع کر دیئے۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لئے 74 رنز جوڑے لیکن پھر اسی سکور پر ہندوستان کی یکے بعد دیگرے تین وکٹیں گر گئیں۔ اس دوران دونوں اوپنر اور پھر کپتان متالی راج بھی پویلین لوٹ گئیں۔ متالی اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکیں۔

Published: undefined

اس کے بعد ہرمن پریت کور کا رن آؤٹ ہونا ہندوستانی اننگز کے لئے کافی نقصان دہ تھا۔ تاہم اننگز کے اختتام پر پوجا وستراکر، اسنیہ رانا اور ریچا گھوش نے ہندوستان کو قدرے بہتر اسکور تک پہنچایا۔ بنگلہ دیش کے لئے 230 کا ہدف کافی مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔ یستیکا بھاٹیہ نے 79 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ اس ورلڈ کپ میں بائیں ہاتھ کی اس بلے باز کی یہ دوسری نصف سنچری ہے۔ یستیکا نے ہندوستانی اننگز کے 43ویں اوور میں ففٹی مکمل کی۔

Published: undefined

قبل ازیں، ٹاس جیتنے کے بعد ہندوستان کی کپتان متالی راج نے کہا کہ یہ وہی وکٹ ہے جو گزشتہ میچ میں استعمال کی گئی تھی اور یہ سست ہے اور اسپنرز کے لیے کافی ٹرن ہے، اس لیے ہم ایک اچھا سکور بنانے کی کوشش کریں گے اور ہم اسکا استعمال کریں گے۔ آسٹریلیا کے خلاف اچھی فیلڈنگ نہیں کی اور ہم آج ایسا کرنا چاہیں گے۔

Published: undefined

ہندوستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ میگھنا سنگھ کی جگہ پونم یادو کو کھلایا گیا ہے۔ ساتھ ہی بنگلہ دیشی کپتان نگار سلطانہ نے کہا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے لیکن ہماری بالنگ اچھی ہے ہم بالنگ کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے اور کم اسکور پر بنانے دینے کی کوشش کریں گے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم میں بھی تبدیلیاں کی گئیں اور مرشدہ کی جگہ شمیمہ کو جبکہ فریحہ ترسنا کی جگہ لتا مونڈل کو شامل کیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined