کرکٹ

آئندہ سال شروع ہو سکتا ہے ’خواتین کا آئی پی ایل‘، زور و شور سے چل رہی تیاری، گانگولی کا حوصلہ افزا بیان آیا سامنے

سورو گانگولی نے بتایا کہ مینس آئی پی ایل کے میچ ہندوستان میں اور ہندوستان کے باہر دونوں جگہ کھیلے جائیں گے، ساتھ ہی مینس آئی پی ایل کی سبھی 10 ٹیمیں اپنے اپنے گھریلو میدانوں پر میچ کھیل سکیں گی۔

سورو گانگولی، تصویر آئی اے این ایس
سورو گانگولی، تصویر آئی اے این ایس 

مردوں کے ’آئی پی ایل‘ یعنی انڈین پریمیر لیگ کی زبردست کامیابی کو دیکھتے ہوئے خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ’آئی پی ایل‘ شروع کرنے کی تیاری بی سی سی آئی زور و شور سے کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں بی سی سی آئی چیف سورو گانگولی کا ایک حوصلہ افزا بیان سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’بی سی سی آئی خاتون آئی پی ایل پر کام کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ سبھی ریاستوں کو گھریلو اور بین الاقوامی سیشن 23-2022 کے لیے گائیڈلائن دی گئی ہے۔‘‘ گانگولی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’’ہم لگاتار خاتون آئی پی ایل پر کام کر رہے ہیں۔ آئندہ سال سے اس کے شروع ہونے کی امید ہے۔‘‘

Published: undefined

اس درمیان سورو گانگولی نے مینس آئی پی ایل کے تعلق سے بھی کچھ اہم باتیں سامنے رکھیں۔ انھوں نے کہا کہ مینس آئی پی ایل کے میچ ہندوستان میں اور ہندوستان کے باہر دونوں جگہ کھیلے جائیں گے۔ ساتھ ہی مینس آئی پی ایل کی سبھی 10 ٹیمیں اپنے اپنے گھریلو میدانوں پر میچ کھیل سکیں گی۔ دراصل گزشتہ سال آئی پی ایل ہندوستان کے محض 4 میدانوں پر کھیلا گیا تھا۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے ریاستی بورڈ کو جو خط لکھا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی مینس ٹیم آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف گھریلو سیریز کھیلے گی۔ حالانکہ ہندوستانی ویمنس ٹیم آسٹریلیا کے خلاف گھریلو سیریز کھیلے گی۔ اس کے علاوہ بی سی سی آئی اکتوبر اور مارچ میں ایرانی کپ کے میچ کروانے کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ سوراشٹر اور ریسٹ آف انڈیا کے درمیان اکتوبر میں راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز