کرکٹ

خواتین عالمی کپ کرکٹ کے شیڈول کا اعلان، 2 نومبر کو کھیلا جائے گا فائنل مقابلہ

ہندوستانی ٹیم کبھی بھی خواتین عالمی کپ کا خطاب اپنے نام نہیں کر پائی ہے، حالانکہ 2005 اور 2017 میں ہندوستانی ٹیم فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم، تصویر بشکریہ&nbsp;@BCCIWomen&nbsp;</p></div>

ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم، تصویر بشکریہ @BCCIWomen 

 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین کے عالمی کپ کرکٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 30 ستمبر سے ہوگا اور فائنل مقابلہ 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ عالمی کپ کی میزبانی ہندوستان اور سری لنکا مشترکہ طور پر کریں گے۔ ٹورنامنٹ کا پہلا مقابلہ بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ عالمی کپ کا فائنل بھی بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا اگر پاکستان نے فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کیا تو۔ اگر پاکستان فائنل میں پہنچ جاتی ہے تو فائنل مقابلہ کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

خواتین عالمی کپ 2025 کے مقابلے 5 مقامات پر ہوں گے۔ یہ مقابلے بنگلورو کے چناسوامی، گوہاٹی کے پی سی اے اسٹیڈیم، اندور کے ہولکر اسٹیڈیم، وشاکھا پٹنم کے اے سی اے-ڈی وی سی اے اسٹیڈیم اور کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ یہ ٹورنامنٹ ایک ماہ تک چلے گا، جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کا ناک آوٹ راؤنڈ 29 اکتوبر کو گوہاٹی یا کولمبو میں ہوگا۔ دوسرا سیمی فائنل میچ 30 اکتوبر کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔ واضح ہو کہ خواتین عالمی کپ کے لیے 8 ٹیموں نے کوالیفائی کیا ہے، ان میں ہندوستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنلگہ دیش اور پاکستان شامل ہیں۔ آسٹریلیا اپنا خطاب بچانے کے لیے اترے گی، یہ ٹیم 2022 میں 7ویں بار عالمی کپ جیتی تھی۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ خواتین عالمی کپ کی پہلی فاتح ٹیم انگلینڈ تھی، اس نے 1973 میں یہ خطاب اپنے نام کیا تھا۔ اس کے بعد مسلسل 3 بار 1978، 1982 اور 1988 میں آسٹریلیا چمپئن بنی تھی۔ 1993 میں انگلینڈ اور 1997 میں آسٹریلیا نے عالمی کپ پر اپنا قبضہ جمایا۔ 2000 میں نیوزی لینڈ نے جیت حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی تھی۔ 2005 میں پھر آسٹریلیا چمپئن بنی، 2009 میں انگلینڈ تو پھر 2013 میں آسٹریلیا نے خطاب اپنے نام کیا۔ 2017 میں انگلینڈ اور 2022 میں پھر آسٹریلیا نے خطاب اپنے نام کر لیا۔ ہندوستانی ٹیم کبھی بھی خواتین عالمی کپ کا خطاب اپنے نام نہیں کر پائی ہے، حالانکہ 2005 اور 2017 میں ہندوستانی ٹیم فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔ اس بار ہندوستان عالمی کپ کی میزبانی کر رہا ہے، ایسے میں امید ہے کہ ہندوستانی ٹیم عالمی کپ کا خطاب اپنے نام کر لے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined