کرکٹ

پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار

گزشتہ دفاعی فاتح انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور زبردست باؤلنگ کی بنیاد پر پاکستان 41.3 اوورز میں صرف 105 رنز پر ڈھیر ہو گیا۔

تصویر ٹوئٹر / @iamAhmadhaseeb
تصویر ٹوئٹر / @iamAhmadhaseeb 

کرائسٹ چرچ: انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے جمعرات کو کیتھرین برنٹ (17 رن پر 3 وکٹ) اور سوفی ایکلسٹون (18 رن پر 3 وکٹ) اور پھر ڈینیئل وائٹ (76) کی زبردست گیند بازی کی بدولت پاکستان کو نو وکٹ سے ایک طرفہ شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں زندہ رکھی ہیں جب کہ پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔

Published: undefined

گزشتہ دفاعی فاتح انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور زبردست باؤلنگ کی بنیاد پر پاکستان 41.3 اوورز میں صرف 105 رنز پر ڈھیر ہو گیا۔ برنٹ اور ایکلیسٹون نے مہلک بولنگ کی اور آٹھ اوورز میں 17 رن پر تین اور 8.3 اوورز میں 18 رن پر تین وکٹ لئے۔

Published: undefined

اس کے بعد انگلینڈ نے تجربہ کار بلے باز ڈینیئل وائٹ کی شاندار نصف سنچری کی بدولت 19.2 اوورز میں ایک وکٹ پر 107 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ وائٹ نے 68 گیندوں میں 11 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے جس کے لیے انہیں 'پلیئر آف دی میچ' قرار دیا گیا۔ کپتان ہیتھر نائٹ نے بھی 36 گیندوں پر 24 رنز بنائے۔ دوسری جانب سدرہ امین نے 77 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے۔ بولنگ میں صرف ڈیانا بیگ کو ایک وکٹ ملا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ اس بڑی جیت کے ساتھ انگلینڈ دو پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ ان کے چھ میچوں میں تین جیت اور تین ہار کے ساتھ چھ پوائنٹس ہیں۔ دوسری جانب پاکستان چھ میں سے پانچ میچ ہارنے کے بعد دو پوائنٹس کے ساتھ نچلے آٹھویں نمبر پر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined