کرکٹ

ٹیسٹ چیمپئن شپ میں جیت عالمی کپ جیتنے کے برابر ہوگی: ایشانت شرما

ہندوستان اور انگلینڈ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-1 کی برابری پر ہیں۔ ہندوستان کو فائنل میں پہنچنے کے لئے احمدآباد میں ہونے والے بقیہ دوٹیسٹ میں ایک جیتنا ہے اور ایک ڈرا کھیلنا ہے۔

ایشانت شرما، تصویر یو این آئی
ایشانت شرما، تصویر یو این آئی 

احمد آباد: ہندوستانی فاسٹ بالر ایشانت شرما نے کہا ہے کہ ٹیم انڈیا کا ہدف اس وقت آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ کپ چیمپیئن شپ کے لئے کوالیفائی کرنا ہے اور یہ ٹیسٹ چیمپیئن شپ جیتنا ورلڈ کپ جیتنے کے مترادف ہوگا۔ 32 سالہ ایشانت شرما نے انگلینڈ کے خلاف 24 فروری سے احمد آباد کے موٹیرا اسٹیڈیم میں تیسرے اور ڈے نائٹ ٹیسٹ سے قبل گزشتہ روز ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ پوری ٹیم کا ہدف ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچنا ہے جو اس سال جون میں انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

ہندوستان اور انگلینڈ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-1 کی برابری پر ہیں۔ ہندوستان کو فائنل میں پہنچنے کے لئے احمدآباد میں ہونے والے بقیہ دوٹیسٹ میں ایک جیتنا ہے اور ایک ڈرا کھیلنا ہے، جبکہ فائنل میں پہنچنے کے لئے انگلینڈ کو باقی دونوں ٹیسٹ جیتنے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔

Published: undefined

احمد آباد میں تیسرا ٹیسٹ اس تجربہ کار ہندوستانی تیز گیند باز کا 100 واں ٹیسٹ ہوگا اور وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دسویں ہندوستانی کھلاڑی بن جائیں گے اور کپل دیو کے بعد دوسرے ہندوستانی فاسٹ بولر بنیں گے۔ ایشانت نے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنے کیریئر کے 300 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کیں۔

Published: undefined

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ کپل کے 131 ٹیسٹ سے آگے جانا چاہیں گے، ایشانت نے کہا کہ وہ فی الحال وہ ورلڈ کپ چیمپئن شپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کے علاوہ کچھ اور نہیں سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 131 ٹیسٹوں کے لئے ابھی کافی وقت باقی ہے۔ ابھی میری توجہ اس بات پر ہے کہ اگلا ٹیسٹ اور پھر اگلا ٹیسٹ کیسے جیتا جائے جس سے ہم فائنل کے لئے کوالیفائی کرسکیں۔ میں ایک ہی فارمیٹ کھیلتا ہوں، لہذا میرے نقطہ نظر سے ورلڈ چیمپیئن شپ فائنل ورلڈ کپ جیتنے کے مترادف ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع