کے ایل راہل اور سائی سدرشن، تصویر بشکریہ @BCCI
دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہندوستان-ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میں بھی ہندوستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ چوتھے دن کے کھیل ختم ہونے تک ہندوستانی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 63 رن بنا لیا ہے، اور جیت کے لیے صرف 58 رن رہ گئے ہیں۔ 121 رنوں کے آسان ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہندوستانی ٹیم کے سلامی بلے باز اور پہلی اننگ میں 175 رنوں کی شاندار اننگ کھیلنے والے یشسوی جیسوال صرف 8 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ جبکہ کے ایل راہل (25) اور سائی سدرشن (30) رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
Published: undefined
پہلی اننگ میں ناقص بلے بازی کے باعث فالو آن کے لیے مجبور ویسٹ انڈیز نے چوتھے روز 170/2 سے اپنے اسکور کو آگے بڑھایا۔ شائے ہوپ اور جان کیمپبیل جو تیسرے روز 135 رنوں کی شراکت کر چکے تھے، چوتھے روز بھی دونوں نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ جاری رکھا۔ شائے ہوپ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری لگائی اور 103 رن کے اسکور پر محمد سراج نے ان کو بولڈ کر دیا۔ جان کیمپبل نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی، انہوں نے شاندار 115 رن بنائے۔
Published: undefined
شائے ہوپ اور جان کیمپبل کے آؤٹ ہونے کے بعد مڈل آرڈر تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔ 311 رنوں تک ٹیم کے 9 وکٹ گر چکے تھے، اس کے بعد 10 ویں وکٹ کے لیے جسٹن گریوس (50) اور جیڈن سیلس (32) نے 79 رنوں کی شراکت داری کر ٹیم کے اسکور کو 390 تک پہنچا دیا۔ ہندوستانی ٹیم کی جانب سے چوتھی اننگ میں محمد سراج نے 3 وکٹ، رویندر جڈیجہ نے ایک وکٹ، واشنگٹن سندر نے ایک وکٹ، کلدیپ یادو نے 3 وکٹ اور جسپریت بمراہ نے 3 وکٹ حاصل کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined