کرکٹ

15 سال بعد وجے ہزارے ٹرافی کھیلنے اترے وراٹ کوہلی، تاریخ رقم کرنے سے صرف ایک رن دور

وراٹ کوہلی اب تک دہلی کے لیے وجے ہزارے ٹرافی میں 17 مقابلے کھیل چکے ہیں۔ ان میچوں کی 16 اننگ میں انہوں نے 910 رن بنائے ہیں۔ اس دوران وراٹ کوہلی کی اوسط 60 سے زیادہ کی رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>وراٹ کوہلی، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/BCCI">@BCCI</a></p></div>

وراٹ کوہلی، تصویر @BCCI

 

تقریباً 15 سال بعد وجے ہزارے ٹرافی میں واپسی کر رہے وراٹ کوہلی ایک بار پھر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ گھریلو ونڈے ٹورنامنٹ میں دہلی کی جانب سے کھیلتے ہوئے وراٹ کوہلی ایک تاریخی ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں۔ دہلی کی ٹیم اپنا پہلا مقابلہ آندھرا پردیش سے کھیل رہی ہے۔ دہلی کے کپتان رشبھ پنت نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ دہلی کی پلیئنگ الیون میں وراٹ کوہلی کے علاوہ ایشانت شرما، نتیش رانا اور نودیپ سینی جیسے سینئر کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ بی سی سی آئی کی ہدایات کے مطابق سنڑل کنڑیکٹ والے کھلاڑیوں کے لیے وجے ہزارے ٹرافی میں کم از کم 2 میچ کھیلنا لازم قرار دیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے وراٹ کوہلی اور روہت شرما جیسے سینئر کھلاڑی اس بار گھریول میدان پر نظر آ رہے ہیں۔ وراٹ کوہلی اس میچ کو نہ صرف میچ پریکٹس کے طور پر دیکھ رہے ہیں بلکہ یہاں ان کا ریکارڈ بھی شاندار رہا ہے۔

Published: undefined

وراٹ کوہلی اب تک دہلی کے لیے وجے ہزارے ٹرافی میں 17 مقابلے کھیلے ہیں۔ ان میچوں کی 16 اننگ میں انہوں نے 910 رن بنائے ہیں۔ اس دوران ان کی اوسط 60 سے زیادہ کی رہی ہے، جو ان کے گھریلو ریکارڈ کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔ ٹورنامنٹ میں ان کے نام 4 سنچری اور 4 نصف سنچری درج ہیں، جبکہ ان کا نمایاں اسکور 124 رن ہے۔ بین الاقوامی اسٹار بننے سے قبل ہی وراٹ کوہلی گھریلو کرکٹ میں اپنی پہچان بنا چکے تھے اور 2006 میں انہوں نے دہلی کی جانب سے اپنا پہلا لسٹ سے مقابلہ کھیلا تھا۔

Published: undefined

وجے ہزارے ٹرافی وراٹ کوہلی کے لیے اور بھی خاص ہونے والا ہے، کیونکہ وہ لسٹ اے کرکٹ میں ایک اہم کامیابی حاصل کرنے سے صرف 1 رن دور ہیں۔ وراٹ کوہلی اب تک 342 لسٹ اے میچوں میں 15999 رن بنا چکے ہیں، جیسے ہی وہ ایک رن بنائیں گے وہ 16000 رن مکمل کرنے والے دوسرے ہندوستانی بلے باز بن جائیں گے۔ ان سے پہلے صرف سچن تندولکر نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ وراٹ کوہلی کی لسٹ سے اوسط 57 سے زیادہ کا ہے، جو اس فارمیٹ میں ان کے تسلسل کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کے نام 57 سنچری اور 84 نصف سنچری درج ہیں۔ اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچری لگانے کا ریکارڈ اب بھی سچن تندولکر کے نام ہیں، انہوں نے 60 سنچریاں اسکور کی ہیں۔

Published: undefined

اگر عالمی سطح پر لسٹ اے کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑیوں کی بات کی جائے تو انگلینڈ کے گراہم گوچ اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔ ان کے بعد سچن تندولکر، گریم ہیک، کمار سنگاکارا ویو رچرڈس، رکی پونٹنگ اور سنتھ جیسوریہ جیسے عظیم بلے باز شامل ہیں۔ وراٹ کوہلی پہلے سے ہی اس خاص کلب کے حصہ ہیں اور اب ایک اور تاریخی ریکارڈ ان کے نام سے جڑنے والا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined