کرکٹ

وراٹ نے توڑا دھونی کا ریکارڈ اور بارڈر کی برابری

وراٹ کی کپتانی میں ہندوستان نے 10 ویں بار اننگز سے کامیابی حاصل کی اور اس جیت کے ساتھ ہی وہ مہندر سنگھ دھونی سے آگے نکل گئے ہیں جنہوں نے اپنی کپتانی میں نو ٹیسٹ، اننگز کے فرق سے جیتے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اندور: کامیابی کے رتھ پر سوار ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے اننگز کے فرق سے سب سے زیادہ میچ جیتنے کا مہندر سنگھ دھونی کا ہندوستانی ریکارڈ توڑ دیا اور ساتھ ہی انہوں نے آسٹریلیا کے ایلن بارڈر کے ریکارڈ کی برابری بھی کر لی۔

Published: undefined

وراٹ کی قیادت میں دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہندوستان نے گزشتہ روز پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو تیسرے ہی دن اننگز اور 130 رن کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔ وراٹ کی اپنی کپتانی میں 52 میچوں میں یہ 32 ویں فتح ہے۔ وراٹ کی کپتانی میں ہندوستان نے 10 ویں بار اننگز سے کامیابی حاصل کی اور اس جیت کے ساتھ ہی وہ مہندر سنگھ دھونی سے آگے نکل گئے ہیں جنہوں نے اپنی کپتانی میں نو ٹیسٹ، اننگز کے فرق سے جیتے تھے۔

Published: undefined

محمد اظہرالدین نے آٹھ ٹیسٹ اور سورو گنگولی نے سات ٹیسٹ اننگز کے فرق سے جیتے تھے۔ وراٹ نے اس کے ساتھ ہی مسلسل تین ٹیسٹ اننگز کے فرق سے جیتنے کے اظہرالدین کے ریکارڈ کی بھی برابری کر لی۔ اظہر کی کپتانی میں ہندوستان نے 1992۔93 اور 1993۔94 میں مسلسل تین ٹیسٹ، اننگز کے فرق سے جیتے تھے۔

Published: undefined

وراٹ کی کپتانی میں ہندوستان کی یہ مسلسل چھٹی کامیابی ہے اور انہوں نے مسلسل چھ ٹیسٹ جیتنے کے دھونی کے ریکارڈ کی برابری بھی کرلی ہے۔ وراٹ نے ویسٹ انڈیز سے دو، جنوبی افریقہ سے تین گھریلو ٹیسٹ اور بنگلہ دیش سے ایک ٹیسٹ جیتا ہے۔ دھونی نے 2013 میں آسٹریلیا کے خلاف چار ٹیسٹ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ جیتے تھے۔

Published: undefined

ہندوستان نے مسلسل تین ٹیسٹ، اننگز اور 100 سے زائد رنوں کے فرق سے جیتنے کے آسٹریلیا اور پاکستان کے ریکارڈ کی بھی برابری کر لی ہے۔ آسٹریلیا نے 1930۔31 میں ونڈیز کے خلاف اور پاکستان نے 2001۔02 میں بنگلہ دیش کے خلاف مسلسل تین ٹیسٹ، اننگز اور 100 سے زائد رنوں کے فرق سے جیتے تھے۔

Published: undefined

اپنی کپتانی میں 32 ویں جیت سے وراٹ نے آسٹریلیا کے تجربہ کار کپتان ایلن بارڈر کی برابری بھی کر لی ہے۔ بارڈر نے 1984۔94 کے درمیان 93 ٹسٹ میچوں میں آسٹریلیا کی کپتانی کی تھی اور 32 ٹیسٹ جیتے تھے۔ کپتانی میں سب سے زیادہ ٹیسٹ جیتنے کے معاملے میں وراٹ سے آگے ویسٹ انڈیز کے کلائیو لائڈ (36 ٹیسٹ)، اسٹیو وا (41)، رکی پونٹنگ (48) اور گریم اسمتھ (53) ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined