تصویر 'ایکس' @BCCIWomen
ہندوستانی لڑکیوں نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر-19 ویمنس ایشیا کپ کا خطاب اپنے نام کر لیا ہے۔ اتوار کو کوالالمپور کے بیوماس اوول میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں ٹیم انڈیا نے بنگلہ دیش کو 41 رنوں سے شکست دے دی۔ فائنل جیتنے کے لیے بنگلہ دیشی ٹیم کو 118 رنوں کا ہدف ملا تھا، لیکن پوری ٹیم صرف 76 رنوں پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ خاص بات یہ ہے کہ اس ٹورنامنٹ کا پہلی بار انعقاد ہوا تھا، ایسے میں ٹیم انڈیا نے خطاب جیت کی تاریخ رقم کر دی ہے۔
Published: undefined
مقابلے میں ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ہندوستانی ٹیم نے 7 وکٹ کے نقصان پر 117 رن بنائے۔ ٹیم کی طرف سے سلامی بلے باز گونگاڈی تریشا نے 47 گیندوں پر سب سے زیادہ 52 رن بنائے۔ اس کے علاوہ متھیلا ونود (17 رن)، کپتان نکی پرساد (12 رن) اور آیوشی شکلا (10 رن) ہی دوہرے ہندسے تک پہنچنے میں کامیاب ہو سکیں۔ بنگلہ دیش کی طرف سے فرزانہ یاسمین نے سب سے زیادہ 4 وکٹ جھٹکے۔ وہیں نشیتا اختر نشی کو 2 اور حبیبہ اسلام کو ایک کامیابی ہاتھ لگی۔
ہندوستانی ٹیم کے ذریعہ دیئے گئے 118 رنوں کے نشانہ کا پیچھا کرنے اتری بنگلہ دیشی ٹیم 18 اوور 3 گیند میں صرف 76 رن بنا کر ہی آؤٹ ہو گئی۔ وکٹ کیپر بلے باز زویریا فردوس نے ٹیم کے لیے 30 گیندوں پر سب سے زیادہ 22 رن بنائے جس میں 3 چوکے شامل تھے۔ اس کے بعد سلامی بلے باز فہمیدہ چویا نے 18 رن بنائے۔ ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی بنگلہ دیشی بلے باز دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکا۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے بائیں ہاتھ کی اسپن گیندباز آیوشی شکلا نے سب سے زیادہ 3 وکٹ لیے۔ اس کے علاوہ سونم یادو اور پرونیکا سسودیا کو بھی 2-2 کامیابی حاصل ہوئی جبکہ وی جے جوشیشا نے ایک وکٹ لیا۔
Published: undefined
ہندوستان کی طرف سے گونگاڈی ترشا، کمالنی (وکٹ کیپر)، سانیکا چالکے، نکی پرساد (کپتان)، ایشوری اوسرے، متھلیا ونود، آیوشی شکلا، وی جے جوشیشا، شبنم شکیل، سونم یادو، پرونیکا سسودیا اور بنگلہ دیش کی طرف سے فہمیدہ چویا، مسماۃ ایوا، سومیہ اختر، زویریا فردوس (وکٹ کیپر)، سومیہ اختر (کپتان)، سعدیہ اختر، جنت الموا، حبیبہ اسلام، فرزانہ یاسمین، نشیتا اختر نشی، انیسا اختر سوبا نے میچ میں شرکت کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined