
سوبھ گانگولی، تصویر آئی اے این ایس
ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کولکاتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا گیا ٹیسٹ میچ 3 دنوں کے اندر ہی ختم ہو گیا۔ اس کے بعد پچ کو لے کر ایک طرح سے تنازعہ شروع ہو گیا ہے۔ حالانکہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ گوتم گمبھیر نے پچ پر سوال اٹھانے سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وکٹ ویسی ہی تھی جیسا ٹیم چاہتی تھی۔ اب پچ کے متعلق کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر اور سابق ہندوستانی کپتان سوربھ گانگولی کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں گوتم گمبھیر اور انتظامیہ کو ایک اہم مشورہ دیا ہے۔
Published: undefined
سوربھ گانگولی کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ کو اس قدر ایکطرفہ پچ بنانے کی ضرورت نہیں تھی۔ ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ کو اپنے تیز گیند بازوں پر بھی بھروسہ رکھنا چاہیے۔ واضح رہے کہ ٹیمبا باؤما کی کپتانی والی جنوبی افریقی ٹیم نے صرف 123 رنوں کے ہدف کا دفاع کر 30 رنوں سے تاریخی جیت درج کر لی تھی۔ دوسری اننگ میں پوری ہندوستانی ٹیم 93 رنوں پر آل آوٹ ہو گئی تھی۔
Published: undefined
بہر حال ’انڈیا ٹوڈے‘ سے بات چیت کے دوران سوربھ گانگولی نے بتایا کہ کوچ گوتم گمبھیر اور ٹیم مینجمنٹ نے ہی کیوریٹر سے اس طرح کی پچ تیار کروانے کو کہا تھا۔ گانگولی نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ یہ ایک آئیڈیل ٹیسٹ پچ نہیں تھی، لیکن ہندوستان کو 120 رن تو حاصل کر لینے چاہیے تھے۔ گمبھیر نے خود ہی کہا تھا کہ انہیں ایسی ہی پچ چاہیے اور انہوں نے کیوریٹر کو ہدایات بھی دیں تھیں۔ سوربھ گانگولی کے مطابق کوچ گمبھیر کی نگرانی میں ہندوستانی ٹیم انے ایک بار پھروہی غلطی کی جو انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچوں کی گھریلو سیریز کے دوران کی تھی۔ اس وقت بھی ہندوستان نے تینوں میچوں میں اسپن کی مددگار پچ بنوائی تھی اور ٹیم سیریز 3-0 سے ہار گئی تھی۔ ٹیم انڈیا نے اس سیریز سے کچھ نہیں سیکھا اور گزشتہ 6 گھریلو ٹیسٹ میں 4 بار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ میچ کے بعد کوچ گوتم گمبھیر نے پریس کانفرنس میں مانا تھا کہ پچ بالکل ویسی ہی تھی جیسی ہندوستانی ٹیم چاہتی تھی، لیکن سوربھ گانگولی اس سے متفق نہیں ہے۔ گانگولی کا کہنا ہے کہ میں گوتم گمبھیر کی بہت عزت کرتا ہوں۔ انہوں نے ہندوستان کے لیے انگلینڈ، ونڈے اور ٹی-20 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ لیکن ہمیں اچھی اور متوازن پچوں پر کھیلنے کی ضرورت ہے۔ سوربھ گانگولی نے گمبھیر کو یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ اپنے گیند بازوں پر بھروسہ رکھیں، خاص طور سے جسپریت بمراہ اور محمد سراج جیسے میچ جتانے والے کھلاڑی پر۔ ہمارے اسپنر بھی ٹیسٹ جتاتے ہیں، لیکن پچ کو اس قدر ایکطرفہ بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔
Published: undefined
سابق کپتان سوربھ گانگولی نے اخیر میں ہندوستانی ٹیم کے کوچ گوتم گمبھیر کو ایک اہم مشورہ بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ٹیسٹ میچ 5 دنوں میں جیتیں، تین دنوں میں نہیں۔‘‘ سوربھ گانگولی کے اس بیان سے واضح ہو گیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہندوستان ایسی پچوں پر کھیلے جہاں بلے بازوں اور گیند بازوں دونوں کو برابر مواقع ملے، تاکہ کھیل دلچسپ ہو اور ٹیم متوازن حالات میں جیتنا سیکھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined