کرکٹ

’دو فریقی کرکٹ تعلقات بحال کرنے کا سوال ہی نہیں اٹھتا‘، حکومت ہند کا پاکستان کو واضح پیغام

وزارت کھیل کے سینئر افسر نے کہا کہ ’’ہندوستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، پاکستان کے ساتھ دو فریقی کرکٹ تعلقات بحال کرنے کا تو سوال ہی نہیں اٹھتا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>روہت شرما اور بابر اعظم، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

روہت شرما اور بابر اعظم، تصویر آئی اے این ایس

 

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے کھیلوں سے متعلق مرکزی حکومت کا ایک اہم پیغام سامنے آیا ہے۔ حکومت ہند نے واضح کر دیا ہے کہ دو فریقی ٹورنامنٹ کے لیے نہ تو ہندوستانی ٹیم پاکستان جائے گی اور نہ ہی پاکستانی ٹیم کو ہندوستان آنے کی اجازت ملے گی۔ ساتھ ہی حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ایشیا کپ اور آئی سی سی ٹورنامنٹس کے انعقاد کو اس سے مستثنیٰ رکھا جائے گا، بشرطیکہ وہ کسی نیوٹرل مقام پر منعقد ہوں۔ ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر وزارت کھیل کے ایک سینئر افسر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ’’ہندوستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور پاکستان کے ساتھ دو فریقی کرکٹ تعلقات بحال کرنے کا تو سوال ہی نہیں اٹھتا۔‘‘

Published: undefined

وزارت کھیل کے سینئر افسر کے مطابق ایشیا کپ ایک ملٹی نیشن ٹورنامنٹ ہے، ایسے میں ہندوستانی ٹیم اس میں کھیلنے کے لیے اترے گی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ہندوستانی ٹیمیں اور کھلاڑی ان بین الاقوامی ٹورنامنٹوں میں شامل ہوں گے، جن میں پاکستان کی ٹیمیں یا کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔ اسی طرح ہندوستان میں ہونے والے ملٹی نیشن ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت ملے گی۔

Published: undefined

واضح ہو کہ ہندوستان-پاکستان کے درمیان آخری بار 13-2012 سیزن کے بعد سے کوئی دو فریقی سیریز نہیں کھیلا گیا ہے۔ اس کے بعد سے دونوں ملکوں کی مرد اور خاتون ٹیمیں صرف ملٹی نیشن ٹورنامنٹ اور ملٹی اسپورٹس ایونٹ میں ہی ایک دوسرے کے سامنے ہوئی ہیں۔ ہندوستان نے سیکورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے 2023 میں پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ اور 2025 میں ہونے والے چمپئنز ٹرافی میں جانے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے بعد یہ دونوں ٹورنامنٹ نیوٹرل مقامات پر منعقد کیے گئے۔ حال ہی میں پاکستان کی ہاکی ٹیم نے بھی ہندوستان آنے سے انکار کر دیا، جبکہ ایشیا کپ ہاکی 28 ستمبر سے راجگیر میں شروع ہونا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ٹی-20 فارمیٹ میں منعقد ہونے والے کرکٹ ایشیا کپ کا انعقاد 9 ستمبر سے یو اے ای میں ہونا ہے۔ ہندوستانی ٹیم ایشیا کپ میں اپنی مہم کا آغاز 10 ستمبر کو یو اے ای کے خلاف کرے گی۔ اس کے بعد 14 ستمبر کو ہندوستان-پاکستان کا مقابلہ ہوگا۔ ہندوستان اپنا آخری گروپ مقابلہ 19 ستمبر کو عمان سے کھیلے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined