
تصویر: آئی سی سی’ایکس‘ ہینڈل
ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے اتوار کو فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پہلی بار ون ڈے ورلڈ کپ کا خطاب جیتا۔ ہرمن پریت کور کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ کو 52 رنوں سے شکست دی۔ اس شاندار فتح کے بعد ہندوستانی کھلاڑیوں کی ٹرافی کے ساتھ جشن مناتے ہوئے کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں لیکن آپ یہ جان کر حیران ہو جائیں گے کہ ہندوستانی ٹیم سے یہ ٹرافی واپس لے لی جائے گی۔ ایسا آئی سی سی کے ایک خاص اصول کے تحت کیا جائے گا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ آئی سی سی نے تقریباً 26 سال قبل ایک ضابطہ مرتب کیا تھا جس کے تحت جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی صرف فوٹو شوٹ اور وکٹری (فتح) پریڈ کے لیے دی جاتی ہے۔ اس کے بعد ٹرافی کو واپس لے کر آئی سی سی کے دبئی واقع ہیڈ کوارٹر میں رکھ دیا جاتا ہے۔ جیتنے والی ٹیم کو بعد میں اس کی ایک نقلی ٹرافی دی جاتی ہے، جو بالکل اصلی جیسی ہوتی ہے۔ اس ضابطے کا مقصد ٹرافی کو چوری یا نقصان سے بچانا ہے۔
Published: undefined
خواتین ورلڈ کپ 2025 کی ٹرافی کا وزن تقریباً 11 کلو گرام ہے اور اس کی اونچائی تقریباً 60 سینٹی میٹر ہے۔ یہ سونے اور چاندی سے بنائی گئی ہے۔ ٹرافی کے تین چاندی کے کالم اسٹمپ اور بیلز کی شکل کے ہیں جبکہ اس کا اوپری حصہ گولڈ گلوب ہے۔ اس پر اب تک کی تمام فاتح ٹیموں کے نام کندہ ہیں۔ اس بار ہندوستان کا نام پہلی بار اس ٹرافی میں شامل ہوا ہے۔ اب تک کھیلے گئے 13 خواتین ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں آسٹریلیا نے 7 بار، انگلینڈ نے 4 بار اور نیوزی لینڈ اور انڈیا نے 1-1 بار ٹائٹل جیتا ہے۔
Published: undefined
غورطلب ہے کہ نیوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 298 رن بنائے تھے۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 246 رن ہی بنا سکی۔ ہندوستان کی جانب سے شیفالی ورما نے 87 رن کی شاندار اننگز کھیلی اور دو وکٹیں حاصل کیں، جس کے لیے انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ دپتی شرما نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 رن بنائے اور5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم کی اس شاندار کامیابی کے بعد سے ہندوستان میں جشن کا ماحول ہے وہیں بی سی سی آئی کے ساتھ ساتھ آئی سی سی نے بھی ہندوستانی خواتین ٹیم کو کروڑوں روپئے انعام دینے کا اعلان ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined