
سوشل میڈیا، تصویر بشکریہ @BCCI
ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ٹی-20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے سبب بے نتیجہ رہا۔ بارش کے سبب صرف 9.4 اوورس یعنی 58 گیند کا ہی کھیل ہو پایا۔ اس دوران ٹیم انڈیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر تیز طرار 97 رن بنا لیے تھے۔ 10ویں اوور میں آئی تیز بارش کے بعد ڈیڑھ گھنٹہ بارش کے رک جانے کا انتظار کیا گیا اور پھر میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ کینبرا میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں بارش کا امکان پہلے سے ہی تھا۔ حالانکہ میچ اپنے وقت مقررہ پر شروع ہوا، لیکن چھٹے اوور میں پہلی بار بارش آئی اور پھر قریب نصف گھنٹہ تک کھیل رکا رہا۔ اس کے بعد میچ کو 18-18 اوور کا کر دیا گیا۔ دوبارہ جب بارش شروع ہوئی تو پھر میچ کھیلنے لائق حالات نہیں بن پائے۔
Published: undefined
بارش کے سبب بے نتیجہ میچ میں آسٹریلیا کے کپتان مشیل مارش نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ لیا تھا۔ حالانکہ ہندوستانی بلے بازوں نے ان کا یہ فیصلہ غلط ثابت کیا، سلامی بلے باز ابھیشیک شرما نے 14 گیندوں میں 19 رنوں کی اننگ کھیلی۔ دوسرے سلامی بلے باز اور ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گل نے 20 گیندوں میں 4 چوکے اور 1 چھکے کی مدد سے 37 رن بنائے۔ اس کے بعد تیسرے نمبر پر بلے بازی کرنے آئے ہندوستانی ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادو نے 24 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 2 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے شاندار 39 رن بنائے۔ اگر گیند بازی کی بات کی جائے تو ناتھن ایلس نے 1.4 اوور کی گیند بازی میں 25 رن کے عوض ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے۔
Published: undefined
آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی-20 میچ بھلے ہی بارش کی نذر ہو گیا، لیکن ہندوستانی کپتان سوریہ کمار یادو نے ایک اہم عالمی ریکارڈ ضرور قائم کر دیا۔ انہوں نے ٹی-20 کیریئر میں مجموعی طور پر 150 چھکے مکمل کر لیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ ٹی-20 میں سب سے زیادہ چھکا لگانے والے پانچویں بلے باز بن گئے ہیں۔ سوریہ کمار یادو اپنے ہم وطن روہت شرما کے بعد 150 یا اس سے زیادہ چھکا لگانے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔ سوریہ کمار کے 150 چھکے لگانے سے قبل روہت شرما (ہندوستان) 205، محمد وسیم (یو اے ای) 187، مارٹن گپٹل (نیوزی لینڈ) 173، جوس بٹلر (انگلینڈ) 172 چھکے لگا چکے ہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز