
فتح کے بعد جشن مناتی ہوئی ہندوستانی ٹیم، تصویر ’ایکس‘ @BCCI
ہندوستانی ٹیم نے اتوار (8 مارچ) کی رات تاریخ رقم کر دی ہے۔ ہندوستان اب 3 بار ٹی-20 ورلڈ کپ جیتنے والا دنیا کا اکلوتا ملک بن چکا ہے۔ لیکن اس تاریخی جیت کےساتھ ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دہلی پولیس، احمدآباد پولیس اور یوپی پولیس کے درمیان چھڑنے والی ’لفظی جنگ‘ نے محفل لوٹ لی۔ ان کے درمیان کا یہ ’ٹویٹر وار‘ کسی کمیڈی شو سے کم نہیں تھا، آپ بھی پڑھیں اور لطف اندوز ہوں۔
Published: undefined
فائنل مقابلہ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں چل رہا تھا۔ ہندوستانی بلے باز کیوی گیند بازوں کی جم کر پٹائی کر رہے تھے۔ اسی درمیان دہلی پولیس نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل سے چٹکی لیتے ہوئے احمدآباد پولیس کو ٹیگ کر کہ لکھا کہ ’’ڈیئر، آپ کو نیوزی لینڈ کی جانب سے گیند گم ہونے کی شکایت مل سکتی ہے، کیونکہ ہمارے بلے باز انہیں اسٹینڈ میں بھیج رہے ہیں۔‘‘ احمدآباد پولیس بھی پیچھے نہیں رہی اور انہوں نے بھی پولیس والے انداز میں دہلی پولیس کو جواب دیا کہ ’’معاملے کو ہمارے علم میں لانے کے لیے شکریہ، سینئر افسران کو اس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔‘‘
Published: undefined
جیسے ہی ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 96 رنوں سے شکست دے کر ٹرافی اٹھائی، یوپی پولیس نے بھی اس معاملے کو لپکتے وہئے ایسا ٹویٹ کیا کہ انٹرنیٹ پر موجود صارفین ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہو گئے۔ یوپی پولیس نے کیس ڈرائری انداز میں لکھا کہ ’’گزشتہ شکایت گیند گم ہونے کی تھی، نئی شکایت یہ ہے کہ پوری ٹیم ہی غائب ہو گئی۔ ہمارا اندازہ ہے کہ لا اینڈ آرڈر کا معاملہ نہیں ہے، یہ جسپریت بمراہ ہے۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ پر اس تاریخی جیت کے ساتھ ہندوستان نے کئی بڑے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ ہندوستان 3 بار ٹی-20 ورلڈ کپ جیتنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہوم گراؤنڈ پر عالمی کپ جیتنے والا پہلا ملک بن گیا ہے اور مسلسل دوسری بار عالمی چمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined