ٹیم انڈیا، تصویر @BCCI
ہندوستانی کرکٹ ٹیم 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ دورے پر پہنچ گئی ہے۔ شبھمن گل کی قیادت میں نوجوان ٹیم انگلینڈ میں 18 سال کی خشک سالی کا خاتمہ کر کے فتح کا پرچم لہرانے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ حالانکہ ٹیم انڈیا کے لیے ریٹائر ہو چکے دو تجربہ کار کھلاڑیوں وراٹ کوہلی اور روہت شرما کے بغیر سیریز جتنا کسی امتحان سے کم نہیں ہوگا۔ ساتھ ہی جس دن ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا اسی دن سے عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ 27-2025 کی بھی شروعات ہوگی۔ دونوں ہی ٹیمیں جیت کے ساتھ اپنے اس سیزن کا بہترین آغاز کرنا چاہیں گی۔
Published: undefined
اس دوران انگلینڈ پہنچی ٹیم انڈیا کو ہوائی اڈے پر ایک عجیب سا نظارہ دیکھنے کو ملا۔ کبھی ٹیم انڈیا کے آنے پر فینس کی بھیڑ لگ جاتی تھی، وہیں اس مرتبہ ہوائی اڈے پر پوری طرح خاموشی رہی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستانی ٹیم جب ہوائی اڈے پر پہنچی تو ایک بھی فین نظر نہیں آیا۔ یہ چیز انگلینڈ میں پہلی بار دیکھنے کو ملی ہے۔ قیاس لگایا جا رہا ہے کہ وراٹ کوہلی کی غیر موجودگی کی وجہ سے ایسا نظارہ دیکھنے کو ملا۔
Published: undefined
عظیم بلے باز وراٹ کوہلی اور روہت شرما نے حال ہی میں ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی اختیار کر لی ہے، شاید اسی وجہ سے فینس اس مرتبہ ٹیسٹ سیریز کو لے کر زیادہ پُرجوش نہیں ہیں اور ٹیم میں اپنے چہیتے کھلاڑیوں کی عدم موجودگی سے انہیں کافی مایوسی بھی ہے۔ حالانکہ نوجوان ٹیم انڈیا نے شاید امید کی ہوگی کہ ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ہوائی اڈے پر فینس کی لمبی قطار لگی ہوگی، لیکن ایسا بالکل نہیں ہوا۔
Published: undefined
اس سے قبل ممبئی میں فلائٹ پکڑتے وقت جب ایک فینس نے رشبھ پنتھ سے پوچھا کہ کیا وہ انگلینڈ دورے پر روہت شرما کو یاد کریں یا نہیں۔ اس پر پنت نے مزیدار جواب دیتے ہوئے کہا کہ دورے پر انہیں ’گارڈین میں گھومنا‘ یاد آئے گا۔ پنت نے انگلینڈ کے خلاف 2024 ٹسیٹ سیریز سے جڑی مزیدار بات بھی بتائی، جہاں انہوں (روہت) نے نوجوان کھلاڑیوں کو میدان پر سستی برتنے کے خلاف وارننگ دی تھی۔
Published: undefined
شبمھن گل (کپتان)، یشسوی جیسوال، کے ایل راہل، سائیں سدرشن، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، نتی کمار ریڈی، رویندر جڈیجہ، دھرو جوریل (وکٹ کیپر)، ابھیمنیو ایشورن، شاردل ٹھاکر، جسپریت بمرہ، محمد سراج، پرسدھ کرشنا، کرون نائر، واشنگٹن سندر، آکاش دیپ، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined