کرکٹ

عالمی کپ سے قبل نئے چہروں کی آزمائش میں مصروف ٹیم انڈیا

فٹا فٹ فارمیٹ میں اس بار ہندستانی سلیکٹرز نے کئی نئے چہروں کو موقع دیا ہے جس کے پیچھے مقصد اگلے سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی -20 ورلڈ کپ سے پہلے نوجوان اور باصلاحیت نئے چہروں کو تلاش کرنا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دھرم شالہ: وراٹ کوہلی کی زیر قیادت ہندستانی کرکٹ ٹیم اتوار کو گھریلو میدان پر جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی -20 سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی جہاں سب کی نگاہیں دیپک چاهر، نوديپ سینی اور خلیل احمد جیسے نوجوان چہروں کی کارکردگی پر لگی ہوں گی۔ ہندستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی -20 میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ اتوار کو دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

فٹا فٹ فارمیٹ میں اس بار ہندستانی سلیکٹرز نے کئی نئے چہروں کو موقع دیا ہے جس کے پیچھے مقصد اگلے سال آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی -20 ورلڈ کپ سے پہلے نوجوان اور باصلاحیت نئے چہروں کو تلاش کرنا ہے۔ سرکردہ بلے باز وراٹ کی قیادت میں ہندستانی ٹیم ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں اپنی تیاریوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے جس میں زیادہ تر کھلاڑی دنیا کی مشہور ٹوئنٹی 20 انڈین پریمیئر لیگ میں بھی کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

Published: undefined

ہندستان نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے دورے پر تین ٹی -20 میچوں کی سیریز کو 3-0 سے جیتا تھا اور بلند حوصلوں کے ساتھ وہ اپنے گھریلو میدان پر جنوبی افریقہ کے خلاف بھی اسی کامیابی کو دہرانا چاہے گی۔اگرچہ ہندستانی ٹیم کے لیے اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ سے پہلے اپنے لئے پرفیکٹ کمبی نیشن تلاش کرنا ایک چیلنج بھی ہے اور کپتان اور کوچ روی شاستری ٹوئنٹی 20 میں کھلاڑیوں کو موقع دینے کے حق میں ہیں۔ ٹیم میں راجستھان کے فاسٹ بولر خلیل، دہلی کے نوديپ اور اترپردیش کے دیپک نئے کھلاڑیوں میں ہیں جن کی کارکردگی پر انتظامیہ اور سلیکٹرز کی نگاہیں لگی ہیں اور یہ کھلاڑی بھی ٹیم میں اپنی جگہ پکی کرنے کے لیے جدوجہد کریں گے۔

Published: undefined

ہندوستانی ٹیم میں گیند بازی کے شعبہ میں ٹیم کے پاس بہت سے اختیارات ہیں۔ فاسٹ بولر جسپريت بمراه کو اس بار آرام دیا گیا ہے تاکہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جا سکے۔ وہیں بھونیشور کمار بھی موجودہ سیریز کا حصہ نہیں ہیں ، ایسے میں تیز گیندبازوں کی نئی تکڑی نوديپ، دیپک اور خلیل کو اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع ملے گا۔

Published: undefined

نوديپ نے ویسٹ انڈیز کے دورے سے بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبو کیا تھا اور وہاں تین ٹی -20 میچوں میں انہوں نے پانچ وکٹ نکالے تھے۔ وہیں چاهر نے ایک ون ڈے اور دو ٹی 20 میچوں میں پانچ وکٹ لئے ہیں۔ اگرچہ خلیل نے ہندوستانی ٹیم کی جانب سے زیادہ میچوں میں حصہ لیا ہے۔ انہوں نے 11 ٹی -20 میچوں میں 11 وکٹ لئے ہیں جبکہ وہ 11 ون ڈے بھی قومی ٹیم کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined