کرکٹ

وشاکھاپٹنم ون ڈے میں 117 رن پر سمٹی ٹیم انڈیا، مچل اسٹارک نے 5 وکٹ لے کر توڑی اندین ٹاپ آرڈر کی کمر

دوسرے ون ڈے میں ٹیم انڈیا نے آسٹریلوی گیند بازوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔ اس میچ میں روہت، سوریہ کمار، شبھمن گل اور کے ایل راہل تمام فلاپ رہے اور مچل اسٹارک کی آگ اگلتی ہوئی گیندوں کا سامنا نہ کر سکے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر / @ICC</p></div>

تصویر ٹوئٹر / @ICC

 

وشاکھاپٹنم: ہندوستان اور آسٹرلیا کے دردمیان چل رہی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں ہندوستانی بلے بازوں نے اسٹریلیا کے گیندبازوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور 117 رن بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ ہندوستان کے لئے سب سے زیادہ 31 رن وراٹ کوہلی نے بنائے، جبکہ اکشر پٹیل نے 29 رنوں کا تعاون کیا۔ آسٹریلیا کے گیند باز مچل اسٹارک نے 53 رن دے کر سب سے زیادہ 5 وکٹ حاصل کئے جبکہ شان ایباٹ نے 3 وکٹ حاصل کئے۔

Published: undefined

کپتان روہت نے مچل اسٹارک کی باہر آنے والی گیند پر شاٹ کھیلنے کی کوشش کی اور سلپ میں ان کا کیچ اسٹیو اسمتھ نے پکڑا جس کی وجہ سے وہ 13 کے ذاتی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ 32 کے اسکور پر ٹیم انڈیا کو تیسرا جھٹکا سوریہ کمار یادو کی شکل میں لگا، جو اس میچ میں بھی صفر کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ یہاں سے آسٹریلوی گیند بازوں کا دباؤ صاف دکھائی دے رہا تھا۔

Published: undefined

ہندوستانی ٹیم نے پہلے 10 اوور میں صرف 51 رنز بنائے تھے اور آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی جس میں اکیلے مچل اسٹارک نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ وراٹ کوہلی نے یقینی طور پر ایک سرے سے اننگز کو سنبھالا۔

Published: undefined

ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ وراٹ کوہلی ٹیم کو اس صورتحال سے نکال کر باعزت اسکور تک لے جائیں گے لیکن 35 گیندوں پر 31 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد وہ بھی نیتھن کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم کی اننگز کے سمٹنے میں زیادہ وقت نہیں لگا۔

Published: undefined

نچلے آرڈر میں اکشر پٹیل نے 29 گیندوں میں 29 رنز کی اننگز کھیلی جس کے سبب ٹیم کا اسکور 100 سے تجاوز کر سکے۔ بھارتی ٹیم کی اننگز 26 اوورز میں 117 رنز پر سمٹ گئی۔ اس میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے جہاں 5 وکٹیں حاصل کیں وہیں شان ایبٹ نے 3 جب کہ نیتھن ایلس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined