کرکٹ

ٹی-20 عالمی کپ: کیا پاکستان بھی ٹورنامنٹ سے ہوگا باہر؟ پی سی بی چیف اور شہباز شریف کی ہوئی ملاقات

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پیر کے روز وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد کہا کہ ٹی-20 عالمی کپ میں حصہ لینے پر آخری فیصلہ جمعہ یا آئندہ پیر کو لے گا۔

<div class="paragraphs"><p>پاکستان کرکٹ بورڈ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

پاکستان کرکٹ بورڈ، تصویر آئی اے این ایس

 

لوگو

’ٹی-20 عالمی کپ 2026‘ شروع ہونے میں اب 2 ہفتہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے، لیکن کشمکش والے حالات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کی تو اس ٹورنامنٹ سے وداعی ہو ہی گئی ہے، اب پاکستان کے نام پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ ایسے اندیشے ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ بنگلہ دیش کی ٹورنامنٹ سے وداعی پاکستان کو پسند نہیں آئی ہے، اور وہ بھی ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے۔ فوری طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنا فیصلہ نہیں سنایا ہے، لیکن جلد ہی اس سلسلے میں کوئی اعلان ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی چیف محسن نقوی نے پیر کے روز پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد انھوں نے کہا کہ ٹی-20 عالمی کپ میں حصہ لینے پر آخری فیصلہ جمعہ یا آئندہ پیر تک لیا جائے گا۔ نقوی نے سوشل میڈیا پر اس سلسلے میں تصدیق بھی کی کہ پیر کے روز وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ان کی ملاقات کے دوران ’ٹی-20 عالمی کپ 2026‘ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ’ایکس‘ پر جاری پوسٹ میں انھوں نے لکھا کہ ’’میری وزیر اعظم کے ساتھ طویل میٹنگ ہوئی اور میں نے انھیں آئی سی سی معاملہ سے متعلق جانکاری دی۔ انھوں نے ہدایت دی ہے کہ ہم سبھی متبادل پر غور کرتے ہوئے مسئلہ کا حل تلاش کریں۔‘‘ وہ یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’یہ طے ہوا کہ حتمی فیصلہ جمعہ یا آئندہ پیر کو لیا جائے گا۔‘‘

Published: undefined

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے نقوی سے کہا ہے کہ پاکستان کو بنگلہ دیش کا خیال رکھنا چاہیے اور اس کو ہر ممکن مدد دینی چاہیے۔ پی سی بی اس معاملہ میں پہلے ہی اپنی ناراضگی ظاہر کر چکا ہے کہ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے مطالبہ پر غور نہ کر دوہرا رویہ اختیار کیا ہے۔ بورڈ نے قبل کے بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ وہ عالمی کپ کا بائیکاٹ بھی کر سکتا ہے۔ اب ذرائع کے حوالہ سے سامنے آ رہی خبر میں بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو محسن نقوی نے مختلف حالات سے واقف کرایا، جس میں پاکستان کا عالمی کپ کے لیے اپنی ٹیم نہیں بھیجنا یا ٹورنامنٹ میں حصہ نہ لینا شامل ہے۔ 15 فروری کو ہندوستان کے خلاف ہونے والے میچ کا بائیکاٹ کرنے پر بھی اس ملاقات میں بات چیت ہوئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined