کرکٹ

ٹی-20 ورلڈ کپ: ہندوستان کی تاریخی فتح کے بعد انعامی رقم کی بارش، فاتح ٹیم کو ملے 27 کروڑ روپے

ہندوستان نے ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 96 رن سے شکست دے کر اپنا تیسرا خطاب جیت لیا۔ آئی سی سی نے فاتح ٹیم کو 3 ملین ڈالر جبکہ رنر اپ نیوزی لینڈ کو 1.6 ملین ڈالر انعامی رقم فراہم کی

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 
IANS

احمد آباد: ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کا خطاب جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 96 رن سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ اس بڑی کامیابی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے فاتح ٹیم پر انعامی رقم کی بارش ہوئی ہے۔

ہندوستانی ٹیم کو عالمی چیمپئن بننے پر آئی سی سی کی جانب سے 3 ملین ڈالر کی انعامی رقم دی گئی، جو ہندوستانی کرنسی میں تقریباً 27 کروڑ 48 لاکھ روپے بنتی ہے۔ اس طرح ٹیم نے میدان میں شاندار کارکردگی کے ساتھ ساتھ مالی انعام بھی حاصل کیا۔

Published: undefined

فائنل میں شکست کھانے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم کو رنر اپ رہنے پر 1.6 ملین ڈالر، یعنی تقریباً 14 کروڑ 65 لاکھ روپے دیے گئے۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک پہنچنے والی ٹیموں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کو بھی اچھی خاصی انعامی رقم ملی۔ ان دونوں ٹیموں میں سے ہر ایک کو 7 لاکھ 90 ہزار ڈالر، یعنی تقریباً 7 کروڑ 24 لاکھ روپے دیے گئے۔

اس کے علاوہ سپر ایٹ مرحلے تک پہنچنے والی ٹیموں کو 3 لاکھ 80 ہزار ڈالر، یعنی تقریباً 3 کروڑ 48 لاکھ روپے دیے گئے، جبکہ گروپ مرحلے سے باہر ہونے والی ٹیموں کے لیے 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر، یعنی تقریباً 2 کروڑ 29 لاکھ روپے کی رقم طے کی گئی تھی۔ آئی سی سی نے اس پورے ٹورنامنٹ کے لیے مجموعی طور پر تقریباً 120 کروڑ روپے کا بجٹ مقرر کیا تھا۔

Published: undefined

یاد رہے کہ فائنل مقابلے میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچیل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا لیکن ہندوستانی بلے بازوں نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے بڑا اسکور کھڑا کر دیا۔ سنجو سیمسن نے 46 گیندوں پر 89 رن بنائے، جس میں 8 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ ابھیشیک شرما نے 21 گیندوں پر 52 رن کی تیز رفتار اننگ کھیلی، جبکہ ایشان کشن نے 25 گیندوں پر 54 رن بنائے۔ شیوم دوبے نے صرف 8 گیندوں پر 26 رن جوڑ کر ٹیم کے اسکور کو 5 وکٹ پر 255 رن تک پہنچا دیا۔

256 رن کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 19 اوور میں 159 رن پر سمٹ گئی۔ ٹم سیفرٹ نے 26 گیندوں پر 52 رن اور مچیل سینٹنر نے 35 گیندوں پر 43 رن بنائے، جبکہ دیگر بلے باز ناکام رہے۔

Published: undefined

ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمراہ نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 4 اوور میں صرف 15 رن دے کر 4 وکٹ حاصل کیے۔ اکشر پٹیل نے 3 اوور میں 3 وکٹ لیے، جبکہ ہاردک پانڈیا، ورون چکرورتی اور ابھیشیک شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹورنامنٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی دکھانے والے سنجو سیمسن کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا، جبکہ فائنل میں شاندار گیند بازی کرنے پر جسپریت بمراہ کو پلیئر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined