کرکٹ

ٹی-20 عالمی کپ: ہندوستان کے ہاتھوں نامیبیا کو ملی 93 رنوں کی شکست فاش، سوریہ بریگیڈ کی جگہ ’سپر-8‘ میں تقریباً پختہ

ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورس میں 209 رن بنائے تھے۔ جواب میں نامیبیا کی ٹیم نے اچھی شروعات کی، لیکن ایک بار جب وکٹ گرنے کا سلسلہ شروع ہوا تو پوری ٹیم محض 116 رنوں پر سمٹ گئی۔

<div class="paragraphs"><p>فتح کے بعد جشن مناتی ہوئی ہندوستانی ٹیم، تصویر ’ایکس‘ @BCCI</p></div>

فتح کے بعد جشن مناتی ہوئی ہندوستانی ٹیم، تصویر ’ایکس‘ @BCCI

 

ٹی-20 عالمی کپ میں ہندوستان نے آج نامیبیا کو بہ آسانی شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی لگاتار دوسری فتح درج کر لی ہے۔ امریکہ کے بعد نامیبیا کو بھی شکست دے کر ہندوستان کے 8 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور سوریہ کمار یادو کی کپتانی والی ہندوستانی ٹیم نے اپنی جگہ ’سپر-8‘ میں تقریباً پختہ بھی کر لی ہے۔ آج ہندوستانی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورس میں 209 رن بنائے تھے۔ جواب میں نامیبیا کی ٹیم نے اچھی شروعات کی، لیکن ایک بار جب وکٹ گرنے کا سلسلہ شروع ہوا تو پوری ٹیم محض 116 رنوں پر سمٹ گئی۔ ہندوستان کی جیت کے ہیرو ایشان کشن اور ہاردک پانڈیا رہے۔ ایشان نے جہاں 24 گیندوں میں طوفانی 61 رن بنائے، وہیں ہاردک نے 28 گیندوں میں 52 رن بنانے کے ساتھ ساتھ 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ بھی کیا۔ ہاردک کی اس آل راؤنڈ کارکردگی کے لیے انھیں پلیئر آف دی میچ منتخب کیا گیا۔

Published: undefined

آج سوریہ کمار یادو ایک بار پھر ٹاس ہار گئے اور نامیبیا کے کپتان نے ہندوستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ سنجو سیمسن اور ایشان کشن نے ٹیم کو طوفانی شروعات دی۔ سنجو نے بغیر وقت ضائع کیے 3 چھکے اور ایک چوکا لگا کر اپنا تیور ظاہر کر دیا تھا، لیکن 22 رن کے ذاتی اسکور پر وہ کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد ایشان نے تیز رفتاری کے ساتھ رن بنانا شروع کیا۔ انھوں نے محض 20 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کر لی۔ وہ 24 گیندوں میں 61 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ تلک ورما نے 25 رنوں کا تعاون پیش کیا۔ کپتان سوریہ کمار یادو آج بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے۔ وہ 13 گیندوں میں محض 12 رن بنا سکے۔ ہاردک پانڈیا نے بلے بازی میں اپنا پورا دَم دکھایا۔ وہ 27 گیندوں میں تیز طرار نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے۔ حالانکہ 52 رن کے ذاتی اسکور پر وہ پویلین لوٹ گئے۔

Published: undefined

نامیبیا کے اسپن گیندبازوں میں آخر میں بہترین گیندبازی کی، خاص طور سے اس کے کپتان گیرہارڈ ایریسمس کی تعریف کرنی ہوگی، جنھوں نے 4 اوورس میں محض 20 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ہندوستانی ٹیم جو ایک وقت 250 رن کے پار پہنچتی ہوئی دکھائی دے رہی تھی، وہ 210 رن بھی نہیں بنا سکی۔ رنکو سنگھ محض 1 رن بنا کر اور اکشر پٹیل پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ شیوم دوبے 23 رن بنا کر رَن آؤٹ ہو گئے۔ کسی طرح ہندوستانی ٹیم 20 اوورس میں 9 وکٹ کے نقصان پر 209 رن بنانے میں کامیاب ہوئی۔

Published: undefined

نامیبیا کو سلامی بلے بازوں نے اچھی شروعات دی تھی۔ 3.4 اوورس میں 33 رن پر اس کا پہلا وکٹ گرا اور 7.1 اوورس میں 67 کے اسکور پر دوسرا کھلاڑی آؤٹ ہوا۔ اس کے بعد وکٹ گرنے کا سلسلہ ایسا شروع ہوا کہ پوری ٹیم 18.2 اوورس میں 116 رنوں پر سمٹ گئی۔ 86 سے 94 رن کے درمیان نامیبیا کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، جس کے پیچھے ہندوستانی جادوئی اسپن گیندباز ورون چکرورتی کا ہاتھ رہا۔ انھوں نے 2 اوورس میں محض 7 رن دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نامیبیا کی طرف سے سب سے بڑا اسکور، 20 گیندوں پر 29 رن، سلامی بلے باز لورین اسٹین کیمپ نے بنایا۔ دوسرے سلامی بلے باز جین فریلنک نے 15 گیندوں پر 22 رن بنائے۔ کپتان گیرہارڈ ایریسمس تیسرے بڑے اسکورر رہے، جنھوں نے 11 گیندوں پر 18 رنوں کا تعاون کیا۔ ہندوستان کی طرف سے گیندبازی میں ہاردک پانڈیا اور اکشر پٹیل کو 2-2 وکٹ ملے، جبکہ عرشدیپ سنگھ، شیوم دوبے اور جسپریت بمراہ نے 1-1 وکٹ حاصل کیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined