کرکٹ

ٹی-20 عالمی کپ: مکمل شیڈول جاری، ہند-پاک مقابلہ 24 اکتوبر کو

ہند-پاک مقابلے کا سبھی کو انتظار ہے اور یہ میچ 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، میچ دوبئی میں کھیلا جائے گا اور ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر ہندوستانی ٹیم پاکستان کو شکست دینے کے ارادے سے اترے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دیرینہ حریف ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آئی سی سی مینس ٹی-20 عالمی کپ کے سپر 12 اسٹیج کا مقابلہ 24 اکتوبر کو دوبئی میں کھیلا جائے گا۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔ ’کرک بز‘ کی رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کی شروعات راؤنڈ-1 کے گروپ بی مقابلے سے ہوگی جہاں میزبان عمان کا سامنا پی این جی سے ہوگا۔ اسی دن اسکاٹ لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان بھی میچ کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

سری لنکا، آئرلینڈ، نیدرلینڈ اور نامیبیا کی ٹیم گروپ اے میں ہے۔ راؤنڈ-1 مقابلے 22 اکتوبر تک چلیں گے اور ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں سپر-12 اسٹیج میں جائیں گی۔ سپر-12 میں آسٹریلیا کا سامنا جنوبی افریقہ سے ہوگا جہاں دونوں ٹیمیں اپنے پہلے ٹی-20 خطاب کے لیے مہم کی شروعات کریں گی۔ گزشتہ ایڈیشن کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیمیں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کا سامنا اسی دن دوبئی میں ہوگا۔ اس کے بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان مقابلہ 30 اکتوبر کو دوبئی میں کھیلا جائے گا۔ اس گروپ کے میچوں کا اختتام 6 نومبر کو آسٹریلیا و ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ و جنوبی افریقہ کے درمیان مقابلے سے ہوگا۔

Published: undefined

سپر-12 گروپ میں افغانستان اپنی مہم کی شروعات 25 اکتوبر سے کرے گا جہاں پہلے راؤنڈ کے گروپ بی کے فاتح کے ساتھ اس کا میچ ہوگا۔ نیوزی لینڈ بھی اسی دن پاکستان کے ساتھ مقابلہ کھیلے گا۔ پہلا سیمی فائنل میچ ابوظبی میں 10 نومبر کو، دوسرا سیمی فائنل دوبئی میں 11 نومبر کو اور فائنل مقابلہ دوبئی میں 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ سبھی تین مقابلوں کے لیے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔

Published: undefined

ٹورنامنٹ میں ہندوستان 24 اکتوبر کو پاکستان سے آمنے سامنے ہونے کے بعد 31 اکتوبر کو نیوزی لینڈ سے مقابلہ کرے گا۔ اس کے بعد 3 نومبر کو وہ افغانستان سے کھیلے گا، جب کہ اس کے بعد 2 مزید مقابلے 5 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ سپر-12 اسٹیج میں 5 میں سے اپنے 4 میچ ہندوستان دوبئی میں کھیلے گا، جب کہ 1 میچ ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔ شارجہ میں ہندوستان کا کوئی مقابلہ نہیں ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined