کرکٹ

ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 کے فاتح کھلاڑی کلدیپ یادو جلد رشتۂ ازدواج میں ہوں گے منسلک

کلدیپ اور ونشیکا کی سگائی 4 جون 2025 کو لکھنؤ کے ایک ہوٹل میں ہوئی تھی۔ ان کی شادی پہلے نومبر 2025 میں طے کی گئی تھی، لیکن ہندوستانی ٹیم کے مصروف کرکٹ کیلنڈر کی وجہ سے شادی کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی۔

<div class="paragraphs"><p>کلدیپ یادو، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

کلدیپ یادو، تصویر سوشل میڈیا

 

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار اسپنر کلدیپ یادو جلد ہی نئی اننگ کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ کلدیپ یادو 14 مارچ 2026 کو ونشیکا کے ساتھ رشتۂ ازدواج مین منسلک ہوں گے۔ رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب اتراکھنڈ کے خوبصورت ہِل اسٹیشن مسوری کے ایک لگژری ریزورٹ میں منعقد کی جائے گی۔ اس خاص موقع پر دونوں خاندانوں کے قریبی رشتہ دار اور چنندہ مہمان ہی شامل ہوں گے۔

Published: undefined

شادی سے ایک روز قبل یعنی 13 مارچ کو ہلدی اور مہندی کی رسمیں منعقد کی جائیں گی۔ ان روایتی تقاریب میں خاندان اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں جشن کا ماحول رہے گا۔ کلدیپ یادو اور ونشیکا کی سگائی 4 جون 2025 کو لکھنؤ کے ایک ہوٹل میں ہوئی تھی۔ ان کی شادی پہلے نومبر 2025 میں طے کی گئی تھی، لیکن ہندوستانی ٹیم کے مصروف کرکٹ کیلنڈر اور ٹی-20 ورلڈ کپ میں کلدیپ یادو کے انتخاب کی وجہ سے شادی کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کلدیپ یادو کے والد رام سنگھ یادو نے اتوار (8 مارچ) کو اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کر انہیں شادی اور ریسپشن (استقبالیہ) میں شامل ہونے کی دعوت بھی دی تھی۔ 14 مارچ کو شادی کے بعد 17 مارچ کو لکھنؤ کے ہوٹل سنٹرم میں ایک شاندار استقبالیہ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس تقریب میں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اور اترپردیش کرکٹ ایسوسی ایشن (یو پی سی اے) کے افسران، ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابق کرکٹرس اور دیگر مہمانوں کی شرکت کا امکان ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ کلدیپ یادو آئی سی سی مینز ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 جیتنے والی ہندوستانی ٹیم میں شامل تھے۔ اس ٹورنامنٹ میں کلدیپ یادو نے صرف ایک مقابلہ کھیلا، جو پاکستان کے خلاف تھا۔ کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں ہوئے اس مقابلے میں کلدیپ یادو نے 14 رن دے کر ایک وکٹ لیا تھا۔ بائیں ہاتھ کے چائنا مین اسپن گیند باز کلدیپ یادو نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر اب تک 191 مقابلے کھیلے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 22.50 کی اوسط اور 4.84 کے اکانومی ریٹ سے 365 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ 31 سالہ کلدیپ یادو نے 9 مواقع پر ایک اننگ میں 5 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined