
بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم (فائل فوٹو)
آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے ’ٹی-20 عالمی کپ 2026‘ سے بنگلہ دیشی ٹیم کو حتمی شکل میں باہر کرنے کا اعلان کر دیا۔ ہندوستان اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ سے بنگلہ دیش ٹیم کو باہر کرنے کے ساتھ ساتھ اسکاٹ لینڈ کی انٹری کا راستہ بھی ہموار ہو گیا ہے۔ یہ فیصلہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے اس مؤقف کی وجہ سے لیا گیا، جس میں اس نے ہندوستان میں میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔
Published: undefined
اس ٹورنامنٹ کا آغاز فروری 2026 سے ہونا ہے اور بنگلہ دیش نے سیکورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوستان میں اپنے میچ نہ کھیلنے کی بات کہی تھی۔ بی سی بی نے اس معاملہ پر مسلسل سخت مؤقف اختیار کیے رکھا اور آئی سی سی سے ہندوستان کے باہر میچ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا، حالانکہ آئی سی سی نے اس مطالبہ کو واضح الفاظ میں مسترد کر دیا۔ آئی سی سی نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے قواعد کے مطابق تمام ٹیموں کو مقررہ مقامات پر ہی کھیلنا ہوگا۔ اس صورتحال میں آئی سی سی نے بنگلہ دیش کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے جیسا سخت قدم اٹھایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو ای میل کے ذریعہ اپنے فیصلہ سے آگاہ کر دیا ہے۔
Published: undefined
بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو باضابطہ طور پر اس ٹورنامنٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ کو گروپ ’سی‘ میں شامل کیا گیا ہے۔ اس گروپ میں اب انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیپال، اٹلی اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں ہوں گی۔ اسکاٹ لینڈ کا انتخاب آئی سی سی ٹیم رینکنگ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ وہ اُن ٹیموں میں سب سے اوپر تھی جو کوالیفائر راؤنڈ سے باہر ہو گئی تھیں۔
Published: undefined
اسکاٹ لینڈ کی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 7 فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جانے والے میچ سے کرے گی۔ اس کے بعد 9 فروری کو اس کا مقابلہ اٹلی سے ہوگا، جبکہ 14 فروری کو اسکاٹ لینڈ کی ٹیم انگلینڈ سے ٹکرائے گی۔ اس کے بعد وہ اپنا آخری گروپ میچ نیپال کے خلاف کھیلے گی۔ اسکاٹ لینڈ کا یہ ساتواں ٹی-20 ورلڈ کپ ہوگا۔ اس سے قبل 6 ایڈیشنز میں اس نے مجموعی طور پر 22 میچ کھیلے ہیں اور صرف 7 میچ جیتے ہیں۔ ایسے میں اسکاٹ لینڈ کی نظر اس بڑے موقع سے فائدہ اٹھانے پر ہوگی اور وہ زیادہ سے زیادہ میچ جیتنے کی کوشش کرے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
لوگو