کرکٹ

ٹی-20 عالمی کپ: بنگلہ دیش پر جیت کے بعد گروپ کی ٹاپر بنی ٹیم انڈیا، سیمی فائنل کی رسائی ہوئی آسان، پاکستان کو جھٹکا!

ٹی-20 ورلڈ کپ 2022 کے ایک اہم میچ میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس اصول کے تحت 5 رنز سے شکست دے دی اور اپنی سیمی فائنل تک رسائی تقریباً یقینی بنا دی

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

ایڈیلیڈ: ٹی-20 ورلڈ کپ 2022 کے ایک اہم میچ میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو ڈک ورتھ لوئس اصول کے تحت 5 رنز سے شکست دے دی۔ ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے 6 وکٹوں پر 184 رنز بنائے۔ اس کے بعد بارش کی وجہ سے بنگلہ دیش کی ٹیم کو 16 اوورز میں 151 رنز کا ہدف حاصل ہوا لیکن وہ 6 وکٹوں پر 145 رنز ہی بنا سکی۔

Published: 02 Nov 2022, 6:15 PM IST

بارش کے خلل ڈالنے سے قبل خطرناک بلے بازی کر رہے لٹن داس (27 گیندوں میں 60 رن) کو ٹیم انڈیا نے بارش بند ہونے کے بعد ترمیم شدہ ہدف (151 رن) کا تعاقب کرتے وقت رن آؤٹ کیا اور اس کے بعد رفتہ رفتہ میچ پر ٹیم انڈیا کی گرفت مضبوط ہوتی گئی۔ بنگلہ دیش کو آخری اوور میں جیت کے لئے 20 رن درکار تھے لیکن تمام کوششوں کے باوجود اس کے کھلاڑی صرف 14 رن ہی بنا سکے اور میچ انڈیا کے نام ہو گیا۔ ٹیم انڈیا اب گروپ دو میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئی ہے اور اس کا سیمی فائنل میں پہنچنا یقینی ہو گیا ہے۔

Published: 02 Nov 2022, 6:15 PM IST

بنگلہ دیش کے خلاف جیت درج کرنے کے بعد ہندوستانی ٹیم اپنے گروپ میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے اور اس کے لیے سیمی فائنل تک رسائی کا راستہ آسان ہو گیا ہے۔ اب ہندوستان زمبابوے کو ہرا کر آسانی سے سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔ زمبابوے کے خلاف جیت بھارت کو آٹھ پوائنٹس تک لے جائے گی جس تک پہنچنا پاکستان اور بنگلہ دیش کے لیے ناممکن ہو جائے گا۔ اگر ہندوستان کمزور زمبابوے سے ہار جاتا ہے تو بنگلہ دیش یا پاکستان کے ساتھ نیٹ رن ریٹ کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔

Published: 02 Nov 2022, 6:15 PM IST

بنگلہ دیش کے خلاف ہندوستان کی جیت کے بعد اب پاکستانی ٹیم کا سفر بہت مشکل ہو گیا ہے۔ اگر پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف میچ ہار گیا تو بابر بریگیڈ مقابلے سے باہر ہو جائے گی۔ اگر پاکستان جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے خلاف میچ جیت بھی جاتا ہے تو اس کے 6 پوائنٹس ہی ہوں گے۔

Published: 02 Nov 2022, 6:15 PM IST

اس طرح پاکستان توقع کرے گا کہ زمبابوے بنگلہ دیش جبکہ نیدرلینڈز جنوبی افریقہ کو شکست دے۔ ایسی صورت حال میں وہ پوائنٹس کی بنیاد پر جنوبی افریقہ کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے یا ہندوستان کے ساتھ نیٹ رن ریٹ کا معاملہ بن سکتا ہے۔ مجموعی طور پر بنگلہ دیش کے خلاف ہندوستان کی جیت کی وجہ سے پاکستان کا سیمی فائنل تک رسائی بہت مشکل ہے۔

Published: 02 Nov 2022, 6:15 PM IST

بنگلہ دیش کی صورت حال اب پاکستان جیسی ہے۔ اسے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پہلے پاکستان کو بھی ہرانا ہوگا۔ اس کے علاوہ ہندوستان کی زمبابوے اور جنوبی افریقہ کو پاکستان اور نیدرلینڈ کے خلاف شکست کی دعا کرنی ہوگی۔ ایسی صورت حال میں بنگلہ دیش کے لیے سیمی فائنل تک رسائی آسان ہو سکتی ہے۔ جنوبی افریقہ کے لیے مساوات واضح ہے، اگر وہ پاکستان یا نیدرلینڈ کے خلاف میچ جیت جاتا ہے تو اس کی سیمی فائنل کی جگہ یقینی ہو جائے گی۔

Published: 02 Nov 2022, 6:15 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 02 Nov 2022, 6:15 PM IST