کرکٹ

ٹی-20 عالمی کپ: پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے کر انگلینڈ بنا عالمی چیمپئن

شاہین آفریدی کی چوٹ بھی پاکستان کی ہار کی ایک وجہ بنی کیونکہ وہ 2.1 اوور ہی پھینک سکے۔ انہیں فیلڈنگ کرتے وقت چوٹ لگی تھی۔

تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر 

میلبورن: ٹی-20 عالمی کپ کے فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے کر انگلینڈ نے ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔ بین اسٹوکس نے شاندار نصف سنچری اسکور کی اور اپنی ٹیم کو جیت کی دہلیز تک پہنچایا۔ قبل ازیں، انگلینڈ کے گیندبازوں نے شاندار گیندبازی کی اور پاکستان کو 137 رن پر روک دیا۔ سیم کرن نے سب سے زیادہ 3 وکٹ حاصل کئے، اس کے علاوہ عادل راشد داور کرس جارڈن نے دو دو وکٹ لئے۔

Published: undefined

ایک وقت پر انگلینڈ کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 45 رن تھا، لیکن اس کے بین اسٹوکس نے پہلے کپتان جوس بٹلر اور پھر ہیری بروک کے ساتھ مل کر پاکستانی گیندبازوں کا سامنا کیا۔ بعد میں انہیں معین علی کا ساتھ ملا اور جیت پاکستان سے دور ہوتی چلی گئی۔ بین اسٹوکس نے 49 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 52 رن بنائے۔ پاکستانی گیندبازوں نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کیا لیکن ہدف کم ہونے کی وجہ سے وہ اس کا دفاع نہیں کر سکے۔

Published: undefined

شاہین آفریدی کی چوٹ بھی پاکستان کی ہار کی ایک وجہ بنی کیونکہ وہ 2.1 اوور ہی پھینک سکے۔ انہیں فیلڈنگ کرتے وقت چوٹ لگی تھی۔ ان کی جگہ پر بولنگ کرنے کے لئے آئے افتخار احمد کی دو گیندوں پر دو چوکے لگنے کے بعد انگلینڈ نے پچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کر دیا۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤت نے دو، جبکہ شاہین آفریدی اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔

Published: undefined

پاکستانی گیندبازی کے سامنے کافی دیر تک مشکلات کا سامنا کر رہے انگریز بلے بازوں نے 16ویں اوور میں زبردست پلٹ وار کیا۔ دراصل، شاہین آفریدی چوٹ کی وجہ سے اپنا تیسرا اوور پورا نہیں کر سکے اور پانچ گیندیں افتخار احمد نے پھینکی۔ بین اسٹوکس نے اوور کی آخری دو گیندوں پر دو چکے لگائے۔ اس کے بعد دوسرے بلے باز معین علی نے محمد وسیم کے اوور میں تین چوکے لگائے اور انگلینڈ کا اسکور 119 تک پہنچا دیا۔ اس کے بعد 19ویں اوور میں انگلینڈ کو معین علی کے طور پر پانچواں جھٹکا ضرور لگا لیکن اس وقت تک کافی دیر ہو چکی تھی۔ انگلینڈ نے آخر میں فائنل مقابلہ 5 وکٹ سے جیت کر ٹی-20 عالمی کپ اپنے نام کر لیا۔

Published: undefined

قبل ازیں، انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور مخالف کھلاڑیوں کو کبھی تیز رفتاری سے اسکور بنانے کا موقع نہیں دیا۔ سیم کیرن نے پانچویں اوور میں محمد رضوان (15) کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کو پہلی کامیابی دلائی جبکہ رن ریٹ بڑھانے کی کوشش میں محمد حارث 12 گیندوں پر آٹھ رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ کپتان بابر اعظم نے 32 رن بنائے لیکن اس کے لیے انہوں نے 28 گیندیں کھیلیں۔ پاکستان کے چھ بلے باز ڈبل فیگر کو بھی نہ چھو سکے اور وکٹوں کے مسلسل نقصان کے باعث ٹیم آخری پانچ اوورز میں صرف 31 رنز کا ہی اضافہ کر سکی۔

Published: undefined

کیرن نے انگلینڈ کے لیے کفایتی گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اوورز میں صرف 12 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، جس میں پاکستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے شان مسعود (38) کی وکٹ بھی شامل تھی۔ اس کے علاوہ عادل رشید نے چار اوورز میں 22 رنز دے کر بابر سمیت دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ کرس جورڈن نے دو اور بین اسٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined