ٹیم انڈیا کے کھلاڑی پریکٹس سیشن کے دوران۔ ویڈیو گریب/یوٹیوب
آج سے ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرا ٹیسٹ شروع ہونے والا ہے۔ ٹیم انڈیا سیریز میں 1-0 سے پیچھے چل رہی ہے۔ میچ سے ایک دن پہلے جب ٹیم کے کھلاڑی مشق کر رہے تھے تب انہیں ہوٹل بھیج دیا گیا۔ سبھی کو ہدایت دی گئی کہ کوئی ہوٹل سے باہر نہیں نکلے گا، سیکوریٹی بھی بڑھا دی گئی۔
Published: undefined
دراصل منگل کو برمنگھم کے سینٹینری اسکوائر میں مشتبہ پیکیج ملنے سے افرا تفری مچ گئی۔ اس کے بعد ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کو ہوٹل کے کمرے میں لے جایا گیا اور یہاں کی سیکوریٹی بڑھا دی گئی۔ کل ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کا اختیاری پریکٹس سیشن تھا، جس میں کپتان شبھمن گل سمیت 8 کھلاڑی شامل ہوئے۔ برمنگھم سٹی سینٹر پولیس نے ہندوستانی دستے کو ہوٹل میں ہی رہنے کی ہدایت دی۔
Published: undefined
برمنگھم سٹی سینٹر پولیس نے اپنے ’ایکس‘ پوسٹ میں لکھا، ’’ہم نے برمنگھم سٹی سینٹر کے سینٹینری اسکوائر کے آس پاس سیکوریٹی بڑھا دی ہے۔ ہم ایک مشتبہ پیکیج کی جانچ کر رہے ہیں۔ ہمیں دوپہر 3 بجے کے قریب الرٹ کیا گیا تھا اور احتیاط کے طور پر کئی عمارتوں کو خالی کرا دیا گیا ہے، اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس علاقے میں جانے سے بچیں۔‘‘
Published: undefined
’نیوز 18‘ کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ برمنگھم پولیس نے حالات پر پوری طرح قابو پا لیا ہے۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کو لے کر کوئی خطرہ نہیں ہے۔ احتیاطاً بس کی سیکوریٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
ادھر بی سی سی آئی کے ایک ذرائع نے پی ٹی آئی کو تصدیق کی کہ برمنگھم سٹی سینٹر پولیس کی طرف سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے بعد کھلاڑیوں کو باہر نہیں نکلنے کی صلاح دی گئی۔ حالانکہ پولیس نے ایک گھنٹے کے بعد سیکوریٹی گھیرے کو ہٹا لیا۔ واضح رہے کہ ہندوستانی کرکٹر عام طور پر ٹیم ہوٹل کے نزدیک علاقوں میں گھومتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined