کرکٹ

اسٹیو اسمتھ کا ونڈے کرکٹ کو الوداع، ٹیسٹ اور ٹی-20 میں بلے بازی کا جلوہ دکھاتے رہیں گے

اسٹیو اسمتھ نے 169 ونڈے میچوں کی 153 اننگز میں 5727 رن بنائے جس میں 12 سنچری اور 34 نصف سنچری شامل ہیں۔ اسمتھ دو بار ونڈے عالمی کپ فاتح آسٹریلیائی ٹیم کا حصہ رہے۔

اسٹیون اسمتھ، Getty Images
اسٹیون اسمتھ، Getty Images 

ٹیم انڈیا کے ہاتھوں آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں شکست کھانے کے بعد آسٹریلیا کے مایہ ناز کھلاڑی اسٹیو اسمتھ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ پیٹ کمنس کی غیر موجودگی میں اسمتھ کو ٹیم کی کمان ملی تھی لیکن ان کی کپتانی میں چمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا کا سفر سیمی فائنل میں ہی ختم ہو گیا۔ ایسے میں ٹیم کی شکست سے مایوس اسمتھ نے ونڈے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔ حالانکہ وہ ٹیم کے لیے ٹیسٹ اور ٹی-20 مقابلے کھیلتے رہیں گے۔ اسمتھ کی خواہش ہے کہ وہ ملک کے لیے اولمپک 2028 میں بھی کھیلیں۔

Published: undefined

اسٹیو اسمتھ نے 19 فروری 2010 کو ملبورن کرکٹ گراؤنڈ پر ویسٹ انڈیز کے خلاف ونڈے میں ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے 4 مارچ کو ہندوستان کے خلاف یک روزہ میچوں کی آخری اننگز کھیلی جس میں انہوں نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 7 رن بنائے۔

Published: undefined

15 سالوں کے ونڈے کیریئر میں اسمتھ نے کئی حصولیابیاں اپنے نام کیں۔ شروعاتی دنوں میں اسمتھ بلے باز کے طور پر نہیں بلکہ گیند باز کے طور پر ٹیم میں شامل کیے جاتے تھے۔ لیکن اچانک ان کی بلے بازی میں حیرت انگیز طور پر بہتری آئی اور وہ دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار کیے جانے لگے۔

Published: undefined

اسٹیو اسمتھ نے 169 ونڈے میچوں میں ٹیم کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اس کی 153 اننگز میں کُل 5727 رن بنائے۔ ونڈے میں ان کا سب سے بڑا اسکور 164 رہا۔ اس فارمیٹ میں ان کی بلے بازی کی اوسط 43.06 رہی۔ انہوں نے 87.13 کے اسٹرائک ریٹ سے بلے بازی کی۔ اسمتھ نے ونڈے میچوں میں 12 سنچری اور 34 نصف سنچری بنائی۔ وہ 20 بار ناٹ آؤٹ میدان سے واپس ہوئے۔ انہوں نے 169 ونڈے میچوں میں 517 چوکے اور 57 چھکے لگائے۔

Published: undefined

اسٹیو اسمتھ کے ونڈے کیریئر کی ایک خاص بات یہ بھی رہی کہ وہ دو بار عالمی کپ فاتح ٹیم کا حصہ رہے۔ 2015 اور 2023 میں جب آسٹریلیا نے ونڈے میچوں کا عالمی کپ جیتا تھا تو اسمتھ ٹیم کے اہم رکن تھے اور انہوں نے ان مقابلوں میں کئی اہم اننگز کھیل کر ٹیم کو عالمی کپ فاتح بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined